عوامی مسائل

چلاس میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے نظام کی درستگی شروع کر دی تو سب چیخنے لگے ہیں، مشترکہ بیان

چلاس(بیوروچیف)اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے ناقابل فراموش اقدامات کئے ہیں۔انکی کردار کشی کرنے والے عوام اور اپنی ذمہ داریوں سے جی چرا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کی فرض شناسی پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اصلاحی کمیٹی شاہین ویلیج کے راہنماؤں سابقہ ممبر حاجی گل محمد ،سابق ممبر بلدیہ حاجی عبدالستار ،نمبردار حاجی عبدالقدوس ،بشیر،نیاز محمد صدر شاہین ویلفئیر آرگنائزیشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ چلاس میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے نظام درست کرنا شروع کیا تو سب انکے خلاف چیخنے لگے ہیں۔عوام بجلی اور پانی سے مکمل طور پر محروم ہیں۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔سڑکوں کی حالت زار ناگفتہ بہ ہے۔محکمہ برقیات کا کمپلین نظام ہی فعال نہیں ہے۔رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر جیسے مخلص اور فرض شناس آفیسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔اور انہیں دیامر کے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button