اہم ترینخبریںگلگت بلتستان

پا کستان چین بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے جی بی پولیس اور سنکیانگ جنرل اسٹیشن کے عہدیداروں کی گلگت میں ملاقات

گلگت (پ ر) پا کستان چین بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے جی بی پولیس اور سنکیانگ جنرل اسٹیشن کے عہدیداروں کی ایک اہم میٹنگ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔ گلگت بلتستان پولیس کی نمائندگی آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے کی۔ جبکہ چائنیزوفد کی سربراہی ڈائیریکٹر جنرل سنکیانگ جنرل سٹیشن آف امیگریشن انسپکشن We Chang Fu کر رہے تھے۔

میٹنگ میں پاک چین بارڈر کی سکیورٹی کے امور زیر بحث آئے۔ غیر قانونی بارڈر کراسنگ، اسلحہ و منشیات کی سمگلنگ اور Human Trafficking کی روک تھام کے لئے دو طرفہ تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

میٹنگ میں بارڈر سکیورٹی فورسسز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ٹریننگز کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کیمنونکیشن اور میٹنگزکے ذریعے دو طرفہ تعاون میں مزید بہتری لانے کے لئے تجاویز پر بھی ہم آہنگی کا اظہار کیا گیا۔

آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے چائنیز وفدکو بتایا کہ جی بی ایک پُر امن علاقہ ہے جس میں happiness indexاورpeace index نوے فیصد سے زیادہ ہے۔

میٹنگ کے اختتام پر آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے جی بی پولیس کی طرف سے چائنیز وفد کے سربراہ اور دیگر اراکین میں سوینئر اور روایتی ٹوپی و شال پیش کئے۔

چائنیز حکام نے آئی جی پولیس و دیگر آفیسران کو شیلڈ دیئے۔

میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز قمر رضاء جسکانی، ڈی آئی جی وقاص، ڈی آئی جی حنیف اللہ خان، ڈی آئی جی کرائم فرمان علی، ایس ایس پی تنویر الحسن، ایس ایس پی گلگت مرزہ حسن اور ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب نے شرکت کی۔

چائنیز وفد میں ڈائیریکٹر جنرل سنکیانگ جنرل اسٹیشن آف امیگریشن انسپکشن We Chang Fu سمیت دیگر چھ اراکین شریک رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button