ماڈل مڈل سکول شوت سکردو صرف چار اساتذہ کے رحم و کرم پر
سکردو (رضاقصیر) ڈی ڈی او اور اے ڈی آئی کی عدم دلچسپی ماڈل مڈل سکول شوت کے طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے لگا سکول میں 9اساتذہ کی پوسٹیں منظور ہیں لیکن صرف چار اساتذہ کی رحم وکرم پر چھوڑا ہوا ہے سکول کی پوست پر 5اساتذہ بھرتی ہوئے جو کہ 6ماہ ڈیوٹی بھی ماڈل مڈل سکول شوت میں ڈیوٹی دیئے بغیر اپنے آبائی علاقوں میں پوسٹنگ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کے پوسٹنگ میں محکمہ تعلیم کے حکام ڈی ڈی او اور اے ڈی آئی کا ہاتھ ہے بتایا گیا ہے کہ ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کم از کم 2سال تھی تعیناتی سٹیشن پر ڈیوٹی دینا ضروری ہے لیکن گاؤں کے لوگوں کا کوئی سننے والا نہیں ہے کچھ اساتذہ ذاتی اکثر رسوخ استعمال کر کے من پسند جگہوں پرتعینات ہو جاتے ہیں باقی اساتذہ اے ڈی آئی اور ڈی ڈی او اپنا پاور استعمال کرتے ہوئے ٹرانسفر کر تے ہیں جس کے باعث سکول کے بچوں کے مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے والدین نے وزیر تعلیم، ڈائریکٹر تعلیم بلتستان ریجن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں کے مستقبل تاریخ ہونے سے بچائیں اور اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔