Uncategorizedخبریں
میوزک اور فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد فروغ سیاحت ہے، ڈپٹی کمشنر ہنزہ
ہنزہ (اجلال حسین) ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے تعاون سے نجی ادارہ فیس آف پاکستان اور ٹولیپ کی زیر نگرانی ہنزہ میں فیس میلااور فوڈ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ دیناہے۔ڈی سی ہنزہ
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب الدین نے مزید کہا ہے کہ میلے میں مقامی اور ملکی سطح کے مشہور و معروف گلوکار شرکت کرینگے جبکہ اس کے علاوہ مقامی روایتی کھانوں کے سٹال بھی لگائے جائینگے۔تقریب ہنزہ کے ہیڈ کواٹرعلی آباد گورنمنٹ کالج گراونڈ میں منعقد ہوگی جس کے لئے سرکاری ونجی سطح پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔