خبریں

دیامیر پولیس کی طرف سےاسپیشل افراد کے لیئےتفریحی دورہ کا اہتمام

چلاس (پ ر) دیامیر پولیس کی جانب سے دیامر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 50 معذور Special persons کیلئے ایک روزہ تفریحی دورہ بابوسر و لولو سر کا اہتمام ۔ تفریحی دورے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے Special persons امجد ندیم اور سپیشل پرسنز کے حقوق کیلئے سرگرم عمل ، سماجی کارکن ، سید ارشاد کاظمی کی خصوصی شرکت ۔

گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے دوسری بار معاشرے کے خصوصی افراد کیلئے شاندار تفریحی دورے کا اہتمام کرنے کی زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی معاشرتی سرگرمیوں سے معاشرے کو ایک مثبت پیغام جاتا ہے تاکہ وہ بھی جی بی پولیس کی طرح معذور افراد کو اپنا اہم معاشرتی حصہ سمجھتے ہوئے انہیں اس طرح کے صحت مند تفریحی مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے خنجراب کے سیاحتی دورے کے بعد بابوسر ٹاپ اور لولوسر کے سیاحتی مقامات کا خصوصی دورہ کروایا، جس سے معذور افراد کیلئے صحت مند تفریحی مواقع میسر آئے ہیں۔ نیز اس عمل سے معاشرے کے ایک اہم ادارے کی حثیت سے پولیس کا خصوصی افراد سے صحت مند رابطے کو فروغ ملے گا جس سے معاشرے میں بے بسی اور لاچاری کے احساس کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے خصوصی افراد کو نیا حوصلہ اور اپنائیت کا احساس ملے گا۔

خصوصی افراد کیلئے تشکیل دیئے گئے اس تفریحی دورے کے دوران انہیں بابوسر ناران روڈ پر تعینات گلگت بلتستان پولیس ۔ٹورازم پولیس اور مقامی کمیونٹی پولیس کےمختلف فارمیشنز کا بھی دورہ کرایا گیا اور بابوسر ٹاپ کےمقام پر انہیں دیامر پولیس کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس دوران بابوسر ٹاپ کے مقام پر ایک خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملک کے دیگر حصوں سے آئے سیاحوں نے بھی شرکت کی اور انہوں نےگلگت بلتستان پولیس کی طرف سے خصوصی افراد کیلئے تفریحی مواقع کی فراہمی کے عملی اقدامات کی زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے گلگت بلتستان پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس دوران اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے خصوصی افراد، امجد ندیم نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے وسیع اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پولیس گلگت بلتستان، ثنااللہ عباسی اور ڈی آئی جی دیامر استور رینج ، حنیف اللہ خان نے خصوصی ہمدردی اور جذبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں خصوصی افراد کیلئے خنجراب کے تفریحی دورے کا اہتمام کیا جس کے بعد ان کے احکامات کی روشنی میں ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر کی جانب سے بھی دیامر کے معذور افراد کیلئے سیر و تفریح کا موقع فراہم کیاگیا ہے جس کے تحت 50 ایسے افراد جو کبھی اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلے تھے ، کو گلگت بلتستان کے خوبصورت اور بلند ترین مقام بابوسر ٹاپ اور لولوسر جیسے حسین و جمیل قدرتی مقامات کی سیر کروائی گئی۔ انہوں نےمزید کہا کہ یقینا یہ جی بی پولیس کی طرف سے خصوصی افراد کیلئے اپنائیت اور حوصلہ افزا سماجی ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک عملی قدم ہے جس کیلئے IGP گلگت بلتستان، ڈی آئی جی پولیس دیامر استور رینج حنیف اللہ خان اور ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر دلی مبارک کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی گلگت بلتستان میں معذور افراد کے حوالے سے تاریخ تحریر ہوگی تب جی بی پولیس کے ان آفیسران کا نام بھی تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائےگا۔ اس دوران اظہار خیال کرتےہوۓگلگت بلتستان میں معذور افراد کی فلاح وبہبود اورحقوق کےلیےسرگرم عمل رہنما سیدارشاد حسین کاظمی نے کہاہمیں فخر ہےکہ ہم اس معاشرےمیں رہتےہیں جہاں قدرت نےہمیں ایک انسان دوست، قانون پسند، ہمدردی، احساس اور کردار کی دولت سےمالامال افسران اور جوانوں پرمشتمل پولیس فورس عطا فرمائی ہے اور ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جی بی پولیس نےمعاشرے کےپسماندہ اور مایوسی و ناامیدی کےماحول میں جینےوالےخصوصی افراد کوایک ایک صحتمند تفریحی ماحول کی فراہمی کا عملی مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی انسانیت دوست ہیں۔

اس موقع پر دیامر معذور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رفیع اللہ لیوی نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس نے معاشرے کے اندر معذور افراد کیلئے ایک حوصلہ ، امید اور ہمت افزاء ماحول فراہم کیا ہے جس پر ہم ان کیلئے دلی مشکور اور دعاگو ہیں ۔ یاد رہے IGP گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دیامر پولیس کی جانب سے اہتمام کردہ اس تفریحی دورے کے دوران صحافیوں کو اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے خصوصی افراد نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی بار اس قسم کے شاندار اور منظم تفریحی سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے IGP گلگت بلتستان ، DIG دیامر استور اور ایس پی دیامر کی جانب سے خصوصی ہمدردی اور تفریحی دورے کے حوالے سے تعینات کردہ دیامر پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن ، ترقی اور بھائی چارگی کے فروغ اور مستحکم تسلسل کیلئے صف اول کا کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر انہوں جی بی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے حق میں نعرہ بازی کی اور کہا کہ ہم ملک کی تعمیر و ترقی اور اندرونی اور بیرونی دفاعی تقاضوں کی روشنی میں اپنے ملک و قوم کے ہراول دستے کے طور پر ہمہ وقت قربانیوں تیار ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button