تعلیمخبریں

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، سید راحت الحسینی

شگر(عابد شگری) قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت الحسینی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ تعلیم ہی سب سے بڑا اور بہتر ہتھیار ہے جس کے ذریعے ہم جہالت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔موجودہ دور میں مروجہ اسلامی علوم اور نصابی علوم دونوں کا حاصل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اور والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہتر انتظام کریں۔انہیں بہتر سکولوں میں تعلیم دلائے ۔ جبکہ دینی علوم سے بھی غافل نہ رہے ۔

معلمین جامعہ تعلیمات اسلامی پاکستان ضلع شگر خاص کے زیر انتظام جشن مرج البحرین اور تقسیم اسناد و انعامات انعقاد کیا گیا۔ جسمیں ہزاروں خواتین اور طالبات نے شرکت کئے۔ اور حمد نعت اور منقبت پیش کئے۔

خطبہ استقبالیہ امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع مسجد شگر سید محمد طہ الموسوی نے دی اور کہا کہ معلمین جامعہ تعلیمات اسلامی پاکستان ضلع شگر خاص قائد ملت جعفریہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی کا بے حد مشکور و ممنون اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ آپ نے ہماری دعوت پر جشن مرج البحرین میں شرکت کر کے معلمین، ماوں، خواہراں اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔

پروگرام کی صدارت قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے کی۔ مدارس کی احیاء اور بچوں کی پرفارمنس سے خوش ہو کر آغا راحت نے معلمین اور زون ٹاپرزکو انعام دیئے۔ پرگرام کے آخر میں مدارس میں اچھے پوزیشن لینے والوں کو کیش پرائز تقسیم کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button