چترال(بشیر حسین آزاد) ملک کے دیگرحصوں سے بذریعہ لواری ٹنل چترال آنے والے تمام سیاحوں کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس چترال کی جانب سے عید کے دنوں میں فسیلٹشین کیمپ کا اہتمام کیا گیاڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض(پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر لواری ٹنل انٹری پوائنٹ پر سیاحوں کے لئے ایک فسیلٹیشن کیمپ قائم کیا گیا ۔یہ کیمپ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چترال کے زیر نگرانی چترال آنے والے معزز مہمانوں کو چترال انٹری کے وقت فسیلٹیٹ کرئے گا ۔مزید یہ کہ اس کیمپ سے چترال آنے والے سیاحوں اور وزیٹرز کے لئے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کا اہتمام بھی کیا جائےگا اور سیاحوں کو درپیش مسائل موقع پر حل کرنے اور ان کی رہنمائی کے لئے چترال پولیس کےاعلی آفیسرز عید کے دنوں اس کیمپ میں موجود ہونگے ۔اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانےکے ساتھ ساتھ روڈ اور موسمی حالات سے بھی آگاہی دی جائے گی ۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
ذمہ داروں کی نااہلی یا گاہکوچ بالا کے عوام کی نااتفاقی؟ ایفاد منصوبے کےتحت 13 کروڑ کا مجوزہ منصوبہ کھٹائی میںپڑگیا
جون 5, 2018
2018کے الیکشن کے بعد گلگت بلتستان میں ن لیگ کے خاتمے کے دن گننا شروع ہوگا۔ جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان
دسمبر 6, 2017
یہ بھی پڑھیں
Close