متفرق

بی این ایف کے خود ساختہ جلاوطن چیرمین نے قوم پر ستی کے نام پر قوم کے ساتھ فراڈ کیا- سابق آفس سیکریٹری بی این ایف حمید گروپ تحصیل یاسین

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بی این ایف حمید گروپ تحصیل یاسین کے سابق آفس سیکریٹری خالد حسین نے یاسین کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این ایف کے خود ساختہ جلاوطن چیرمین عبدالحمید خان نے قوم پر ستی کے نام پر قوم کے ساتھ بہت بڑا فراڈ کیا ۔کارکنوں کو اندھیرے میں رکھ کر قوم پرستی کے نام پر دشمن ملک کے گود میں بیٹھ کروطن عزیز کے خلاف مجرمانہ کاروائیاں کرتا رہا۔ عبدالحمید خان کے مجرمانہ کاروائیوں کے حوالے سے مجھ سمیت بیشترکارکن بے خبر تھے۔ میں نے 2009 میں بی این ایف کے مشکوک حرکتوں کے باعث پارٹی رکنیت سے استعفی دیا۔ میرے خاندان نے جنگ آذادی گلگت بلتستان میں نہ صرف تاریخ ساز قربانیاں دیا بلکہ میرا دادا جنگ آذادی گلگت بلتستان کے غازی صوبیدار (ر) بُلجاجی نے دوران جنگ یاسین کے قوم کی قیادت ک رتے ہوئے آزلی دشمن ہندوستان کو شکست فاش دیا جو کہ آج بھی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ آذادی گلگت بلتستان کے علاوہ 1971کے پاک بھارت جنگ اور آپریشن ضرب عضب کے دوران میرے خاندان کے دو بہادر جوانوں نے ہمت و جرات کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ستار ہ جرات حاصل کیا۔ میں اور میرے خاندان کا کوئی بھی فرد پاکستان کے خلاف کسی سازش کے حواے سے سوچ بھی نہیں سکتے ۔انہوں نے کہا کہ بی این ایف نے قوم پرستی کے نام پر قوم کو دوکا دیا ہے ۔ بی این ایف کے اصلی چہرہ سامنے آنے کے بعد آج میں میڈیا کے ذریعے ایک بار پھر اس نام نہاد تنظیم سے اپنے آپ کو مکمل طور پر الگ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ اپنے نوجوان نسل کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ وہ بغیرسوچے سمجھے کسی دشمن کا آلہ کار نہ بنیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button