اشکومن(کریم رانجھا) ؔ ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان کے ویژن کے مطابق کا م کررہے ہیں،ہمارا مقصد مائیکرو بزنس کو فروغ دے کر ممبران کی معاشی حالت کو فروغ دینا ہے،اس وقت گلگت بلتستان میں گیارہ برانچز کام کر رہے ہیں،قرضے کی رقم پر 13فیصد منافع لے رہے ہیں،چٹورکھنڈ میں الرحیم ملٹی پر پز کو آپریٹیو سوسائٹی کے افتتاح کے موقع پر صدر مالک شاہ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی1981میں معرض وجود میں آئی او ر اس وقت صرف 38ممبرز تھے اور اب 3631ممبرز بن چکے ہیں اور سوسائٹی کے گیارہ برانچز ہیں جو کہ آن لائن ہیں۔ادارہ 13فیصد پہ قرضہ فراہم کرتا ہے جو کہ عام بنک اور سوسائیٹیز سے انتہائی کم ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر سوسائٹی جناب مالک شاہ کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کا اہم مقصد علاقے سے غربت کا خاتمہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی کے لئے سینگل میں خواتین برانچ کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے۔ممبر بورڈز آف ڈائریکٹر راجہ میر نواز میر نے کہا کہ سو سائٹی نے کم مدت میں پورے جی بی میں اپنا منفرد مقام بنا لیا ہے،ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کے ویژن کے مطابق علاقے سے غربت کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں۔سابق ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر نعیم انور کا کہنا تھا کہ ایک سوسائٹی کا صدر ہونے کے باوجود اس طرح کے ادارے کے قیام سے علاقے کی معیشت میں بہتری آئے گی،کم شرح سود سے کاروباری حضرات کو فائدہ ہوگا۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
یہ بھی پڑھیں
Close