اہم ترین

گلگت: ضلعی انتظامیہ نے بھکاریوں کے خلاف "کریک ڈاون” کا آغاز کردیا، 32 مردوخواتین کو جیل کی سزا

گلگت (پ،ر) گلگت انتظامیہ کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد بھکاریوں کو گرفتارکر لیا گیا دو ہفتے کی جیل کی سزا سنا دی گئی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے احکامات پر نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر احسان الحق نائب تحصیلدار عاطف اللّٰہ خان مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ نے پیر اور منگل کی شب پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بھکاریوں کو گرفتارکر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ کے احکامات کے مطابق مقدمہ درج کر کے منگل کے روز عدالت مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان کے عدالت میں پیش کر دیا عدالت میں کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے 32 مرد و خواتین گدا گروں (بھکاریوں) کو زیر دفعہ 109 ت،پ اور پیشہ ورانہ بھکاری آرڈیننس 1959 کے مختلف دفعات کے تحت جیل کی سزا سنادی گئی واضح رہے کہ ان بھکاریوں کے خلاف انتظامیہ نے متعدد بار کارروائیاں کر کے علاقہ بدر بھی کر دیا گیا تھا اس کے باوجود یہ پیشہ ور بھکاری اپنے حرکت سے باز نہیں آئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ نے گلگت شہر میں بھکاریوں کے خلاف کارروائی علاقے کے وسیع مفاد کے خاطر احکامات جاری کیئے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button