شگر(کرائم رپورٹر)شگر میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کی درمیان المناک حادثہ ایک نوجوان جان بحق ہوگئے،حادثہ چھورکاہ مشن پی پائین سں ترل پرسیسنگ یونٹ کے قریب پیش آیا۔ جہاں شگر کیاہونگ سے تعلق رکھنے والا موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکراگیا۔جس سے نوجوان کی پر شدید چوٹ آئی تھی انہیں فوری طور رورل ہیلتھ سنٹر شگر جہاں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔جان بحق نوجوان کا نام شیرعلی ہے ان کا تعلق کاکیاہونگ شگر سے ہیں۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔