خبریں

رانی عتیقہ غضنفر نے پاکستان سویٹ ہوم کے لئے 1لاکھ نقد ، ایک عدد ایمبولنس سمیت میڈیکل ڈسپنسری بھی بنانے کا اعلان کردیا

گلگت (پ۔ر) رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے پاکستان سویٹ ہوم کے لئے 1لاکھ نقد ، ایک عدد ایمبولنس سمیت میڈیکل ڈسپنسری بھی بنانے کا اعلان کردیا جبکہ سینا ہیلتھ کے لئے بجلی جنریٹر بھی دینے کا وعدہ کرلیا ۔ رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی کے ساتھ انسانی غرب لوگوں کی خدمت کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور غریب بچوں کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم محدود وسائل میں رہنے کے باوجود غریبوں کی بلاتفریق خدمت کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے 12ربیع الاول کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے لئے صوبائی حکومت سے بات کرکے سویٹ ہوم کے لئے زمین اور بلڈنگ کے لئے کوشش کروں گی اور بروقت مسائل کے حل کے لئے ایک عدد ایمبولنس ، میڈیکل ڈسپنسری ، اور سپیشل چائلڈ ڈاکٹر کو بھی یقینی بناؤں گی انہوں نے سویٹ ہوم کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے 1لاکھ کے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کردیا ۔

رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے سینا ہیلتھ میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور حضرت محمد ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم سب کو محمدﷺ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امن و بھائی چارگی کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ آخر میں گورنر سیکریٹریٹ سے سینا ہیلتھ کے لئے بجلی جنریٹر بھی دینے کا اعلان کردیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button