کالمز

بی بی کے بیٹے کا دوسرا دورہ 

شمس الرحمن شمس 

بڑے ادب و احترام کے ساتھ مسکراہٹ بکھیر کر سلام کرتے ہوے مشکل حالات میں بھی غصے کو ہضم کر کے خوشیوں بھرا چہرہ لیکر بیٹھنے والا بلاول بھٹو نے تین جنموں کا رشتہ مزید مضبوط کرنے دوسری بار گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جو ایک سنجیدہ طبیعت کے حامل جوان ہیں اپنے سیاسی دشمنوں کو بھی دبے الفاظ میں انتہائی پیار سے سمجھاتے ہیں اگرچہ آپ کو کم عمری میں بہت سارے نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا مگر آپ کا گلگت بلتستان کے فلک بوس پہاڑوں جیسے حوصلے سے ان کھٹن حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے آج ملک میں تبدیلی سرکار کے خلاف جاندار اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہے ۔میری مراد چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جب  بلتستان اور استور کے دورے پر آے تو ہمیں یقین تو نہیں ہو رہا تھا کہ ایسا پرُتپاک استقبال ہوگا لیکن بلتستان اور استور کی عوام نے  جناب کو دل کھول کر خوش آمدید کیا اور والالہانہ استقبال کیا اور کیسے نہ کرتے سکردو سے پتھریلی سڑک کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دیوسائی سے استور پہنچ گئے تو پیپلز پارٹی استور کے کارکنان اور صوبائی  حکومت کے پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل کی جانب سے شاندار  استقبال ہوا استور جلسہ گاہ میں جب اس شہزادے  کی آمد ہوئی تو استور کی عوام کا سیلاب نے ہاتھ ہلاتے ہوے آپ کا شاندار استقبال کیا  اور بلاول بھٹو کی جانب سے جلسے سے خطاب کے دوران استور ضلع کے حوالے سے خوبصورت الفاظ کا چناو کیا یعنی آج میں پاکستان کے سب سے خوبصورت ترین ضلع استور  آیا ہوں وغیرہ وغیرہ اسی طرح چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے سکردو جلسے میں تشریف لاے تو بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے کا اعزاز ملا یوں چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بلتستان کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کیا جہاں کارکنوں کی جانب سے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا شاندار استقبال دیکھنے کو ملا سکردو مین  جو والہانہ اور شاندار استقبال ہوا اسکی مثال بہت کم ملتی ہے.چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کو ملنے والی سیاسی ریفامز کے حوالے سے بھی ذکر کیا اور یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کو اب مزید ریفامز بھی پیپلز پارٹی ہی دے گی چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دورے کے دوران استور اور بلتستان کے سیاحتی مقامات میں سیلفیاں بھی بنوائی جو سوشل میڈیا کی ذینت بنی ہوئی ہیں بلاول بھٹو کا بلتستان اور استور کا دورہ اور جلسوں کو  پہلی بار الیکٹرونک میڈیا نے براہ راست کاوریج دیا جس وجہ سے بھی بلتستان اور استور کو الیکٹرونک میڈیا میں جگہ مل گئی اور سیاست کے علاوہ سیاحتی اعتبار سے بھی ان علاقون کی پہچان مین اضافہ ہوا. پیپلز پارٹی کے چیرمین نے جلسوں کے دوران ہمالیہ اور ننگاپربت کے دامن سے مودی سرکار کی جانب سے کشمیر میں ہونے والی ظلم و بربریت پر بھی شاندار طریقے سے آواز اٹھایا اور مودی کو للکارا۔ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو گلگت بلتستان سے کامیاب دورے کے بعد بڑے خوش ہو کر چلے گئے اور ان کے گلگت بلتستان آنے کے بعد تبدیلی سرکار کی جانب سے گلگت بلتستان کو عدم دلچسپی تھی جو جہاں اچانک دلچسپی پیدا ہوئی چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے کامیاب دورے کا سر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے کارکنوں کو بہتر انداز میں چارج کیا اور یہ ایک یارگار اور شاندار دورہ رہا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button