گلگت بلتستان

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں فوج کیخلاف الزامات کی مذمت، حامد میر پرحملے کی تحقیقات کا مطالبہ

Gilgit-Baltistan-Legislative-Assemblyگلگت( پ ر) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 35ویں اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظو ر کی گئی جس میں افواج پاکستان اور دفاعی اداروں کے خلاف من گھڑت الزامات کی مذمت کی گئی او ر افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ قرارداد ممبران صوبائی اسمبلی عبدالحمید خان، مولانا سرور شاہ اور ایوب شاہ نے مشترکہ طور پر پیش کی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کا یہ مقتدر ایوان مکمل یقین رکھتا ہے کہ مظبوط پاکستان کے لیئے طاقتور فوج اور منظم دفاعی اداروں کی موجوددگی انتہائی ضروری ہے۔ حالیہ دنوں میں افواج پاکستان اور دفاعی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع کرکے وطن عزیز کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں جو کہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ شرمناک بھی ہے۔ اس لیئے یہ ایوان ان عناصر کی ایسی ملک دشمن حرکتوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان اور تمام دفاعی اداروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ گلگت بلتستان بہادروں کی سرزمین ہے اور انکی جرات و شجاعت کی اعلی ترین مثال شہید لالک جان نشان حیدر کی صورت میں دنیا کے سامنے موجود ہے۔ قابل زکر بات یہ بھی ہے کہ یہاں کے عوام گلگت بلتستان کو وطن عزیز پاکستان کا اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں اور اسی جذبے کے ساتھ ملک کے دفاع میں پیش پیش رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔گلگت بلتستان کے تمام فوجی جوان دفاعی خدمات کی انجام دہی پر فخر کرتے ہیں، لہٰذا یہ مقتدر ایوان افواج پاکستان سے فطری لگاؤکے پیش نظر یہ اعادہ کرتا ہے کہ یہاں کی عوام ہمیشہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ قرارداد میں نامور صحافی حامد میر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button