جرائم

پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ماں‌اور بیٹی کو حراست میں‌لے لیا

گانچھے ( کرائم رپورٹر ) ایس پی جان محمد کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس سٹیشن سکسہ اور ایس ایچ او وویمن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے  کامیاب کاروائی کرتے ہوئے امیر آباد کواس چھوربٹ میں خاتون پر تشدد کرنے والی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مخبر کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بیٹی کو جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان گزشتہ چار روز سے روپوش تھے ہفتے کے روز دونوں ملزمان کو سول عدالت خپلو میں پیش کیا گیا اور پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے بارہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ادھر متاثرہ خاتون کی حالات انتہائی تشویشناک ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو سے سکردو ریفر کر دیا ہے زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں امیر آباد کواس چھوربٹ میں چھوٹی بہن نے بیٹی کے ساتھ مل کر بڑی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی دانت ٹوٹ گئی ہے اور اسے بیلچے سے مار کر شدید زخمی کر دیاگیا۔ زخمی خاتون ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں چار دن داخل رہنے کے بعد سکردو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button