گلگت بلتستان

شگر میں تمام ضلعی اداروں کا قیام ععمل میںن لایا جائے،، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ شگر

شگر(عابد شگری) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ شگر کے صدر ایاز احمد شگری اور جنرل سیکریٹری راجہ عدیل انجم نے کہا ہے کہ نوزائید ضلع شگر دیگر ضلعوں کی نسبت بہت جلد ترقی کی منازل طے کررہے ہیں۔ جبکہ مکمل ضلعی سیٹ اپ بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ کی جانفشانی اور دن رات محنت کی وجہ سے شگر ضلع کا امیج دیگر نوزائیدہ ضلعوں کی نسبت کافی بہتر ہے۔ اب تک شگر میں پانچ اہم ضلعی افیسران نےباقاعدہ سیٹ اپ قائم کردی ہیں جبکہ عنقریب دوسرے تمام اہم ادارے آئندہ سال کی اوائل میں اپنا ضلعی سیٹ اپ قائم کرینگے۔ ڈی سی شگر کی ذاتی محنت کی وجہ سے انتظامی امور میں کافی بہتری آئی ہے۔ لوگوں کو ڈومیسائل اور دیگر اہم ڈاکومنٹس کی اجراء یہاں سے ہورہا ہے جس کی وجہ سے شگر کے مقامی افراد کو کافی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رحمان شاہ کی نگرانی میں شگرپورے جی بی کیلئے ایک مثالی ضلع بنے گا۔ صوبائی حکومت سے کہا گیاکہ وہ شگر میں تمام ضلعی اداروں خصوصا محکمہ تعمیرات عامہ ،پی ایچ ای اور برقیات کی ضلعی سربراہوں کو فوری شگر تعینات کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button