Sep 07, 2019 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on محکمہ واٹر اینڈ پاور کے فرض شناس فورمین صادق علی کی جانفشانی
نگر (بیورو چیف) فرض کو جان پر ترجیح دینے والے واٹر اینڈ پاور نگر کے فورمین صادق علی نے چھندر نالے کے پانی کا رُخ نہایت دیدہ دلیری سے کام لیتے ہوئے ہیڈ ورکس کی طرف موڑ کر نگر خاص اور وادی ہوپر کے ہزاروں گھرانوں کو اندھیرے میں ڈوبنے سے بچایا۔ اس بہادر اور فرض شناس اہلکار نے تیز بہاوٗ اور خون جما دینے والے پانی میں اُتر کر 1.5 میگاواٹ بجلی گھر کے ہیڈ ورکس میں موجود رکاوٹوں کو ہٹا کر پانی کی روانی کو بحال کر دیا تاکہ علاقے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات کے اس بہادر اہلکار کی پُر خطر کاوش کو سرہاتے ہوئے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کہ ہے کہ محکمہ مذکورہ بہادر اور فرض شناس اہلکار کو ترقی دے کر اسے دوسروں کے لئے مثال بنائیں۔
May 28, 2022 0
May 28, 2022 0
May 28, 2022 0
May 26, 2022 0
May 28, 2022 0
May 19, 2022 0
May 16, 2022 0
May 14, 2022 Comments Off on کوہ پیمائی کے سامان کی ترسیل کےلئے ٹھیکہ سسٹم پر پابندی، پہلا حق مقامی پورٹرز کا ہے، ڈُپٹی کمشنر شگر
May 14, 2022 Comments Off on ماحول کی خوبصورتی میں جنگلی حیات کا کردار
May 12, 2022 Comments Off on گوبل وارمنگ میں سرمایہ دار ممالک کا کردار