صحت

ضلع ہنزہ میں‌ چار ڈاکٹرز تعینات، صحت کے مسائل کم کرنے میں‌مدد ملے گی

ہنزہ (اجلال حسین) ڈی ایچ او ہنزہ کی کاوشیں رنگ لا گئی، تین خاتون اور ایک مرد ڈاکٹر ضلع ہنزہ میں تعینات کرنے میں کامیاب، عوام ہنزہ کے مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے ضلع ہنزہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرتے ہوئے 4لیڈی اور 1میل ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لایا گیا جس کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ صحت کو شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے نہ صرف ضلع ہنزہ بلکہ ضلع نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کاسامنا ہو رہا تھا۔ ڈی ایچ او ہنزہ کی کاوشوں اور محکمہ صحت کی دلچسپی کی باعث عوامی حلقوں نے امید کا ااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ کے مریض گھر کے دہلز پر صحت کے سہولیات میسر ہوگنے جس کے لئے عوام محکمہ صحت کے شکر گرزار ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button