Sep 11, 2019 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on ڈائریکٹر منرل گلگت بلتستان انور علی استور میں سپرد خاک
استور ( سبخان سہیل ) ڈائریکٹر منرل گلگت بلتستان انور علی کو استور میں اُن کے آبائی گاوں چونگرہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
انور علی کل دس محرم کو اسلام آباد پیمز ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کافی عرصے سے پیمز ہسپتال میں زیر اعلاج تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں گلگت بلتستان کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سرکاری آفیسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیں۔
مرحوم نےپسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔
مرحوم انور علی ایک قابل آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی شفیق اور ملنسار انسان تھے۔ مرحوم سابق منیجر قراقرم بنک فرمان علی کے چھوٹے بھائی اور سیاست دان محمد شفاء کے داماد تھے۔
May 21, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 16, 2022 0
May 14, 2022 0
May 13, 2022 0