خبریںسیاست

الیکشن 2020: یاسین میں امیدوار پر تولنے لگے

  معراج علی عباسی

الیکشن 2020 میں حصہ لینے والے یاسین کے تین سابق روایتی سیاسی حریف غلام محمد ،راجہ جہانزیب اور محمد ایوب شاہ کے علاوہ چار نئے امیدواروں نے جی بی ایل اے 21 غذر حلقہ 3 یاسین سے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لے کمر کس لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2020 کے عام انتخابات میں باقاعدہ طور پر حصے لینے کے لے پاکستان کے تین بڑے وفاقی پارٹیوں کے امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سئنیر نائب صدر و مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد ، ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف وممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب، سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد ایوب شاہ کے ساتھ ساتھ یاسین سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان ایڈوکیٹ تقدیر علی، نوجوان سیاسی رہنما رحمت رحیم ، نوجوان ایڈوکیٹ پیار علی اور معروف صحافی اسلم بیگل نے اس وقت باقاعدہ طور پر سیاسی جنگ لڑنے کے لے سیاسی میدان میں اتر چکے ہیں۔

جبکہ یاسین سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ بیوروکریٹ حفیظ الرحمن،یاسین کے معروف سماجی شخصیت راجہ عبدل صبور خان کے نام بھی پس پردہ چل رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے غلام محمد ، پاکستان تحریک انصاف کے راجہ جہانزیب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ نے اپنے اپنے پارٹی کے نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ایڈوکیٹ تقدیر علی ، ایڈوکیٹ پیار علی اور اسلم بیگل بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں کررہیں ہے۔ یاسین کے نوجوان سیاسی رہنما رحمت رحیم نے اب تک کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کیا ہے۔ رحمت رحیم آزاد امیدوار کے حثیت سے الیکشن کمپین میں شامل ہے۔اسی طرح یاسین تھوئی سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ بیوروکریٹ حفیظ الرحمان اور یاسین کے معروف سماجی شخصیت راجہ عبدل الصبور خان نےاب تک الیکشن میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا ہے البتہ مختلف عوامی حلقوں میں ان دونوں شخصیات کے حوالے سے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے باتیں چل رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button