سیاست

میرٹ کا راگ الاپنے والے اپنے رشتہ داروں اور ٹھیکہ داروں کو نوازنے کو میرٹ کا نام دے رہے ہیں۔سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ن لیگ آئینی حقوق کے نام پر گلگت بلتستان کے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرکے اب کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم نے کبھی بھی گلگت بلتستان کے حقوق کی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے کشمیری لوبی کے گن گائے ہیں۔ پاک فوج گلگت بلتستان کو حقوق دینا چاہتی ہے لیکن ن لیگ کی وفاقی حکومت اور حفیظ الرحمن اس میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت سی پیک میں گلگت بلتستان کو واضح طور پر نظر انداز کرنے کے باوجود وفاقی حکومت کی وکالت کو ہی اپنا فرض سمجھے ہوئے ہیں اور میرٹ کا راگ الاپنے والے اپنے رشتہ داروں اور ٹھیکہ داروں کو نوازنے کو میرٹ کا نام دے رہے ہیں۔ انہوں نے منگل کے روز اخباری بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت اپنے پہلے سال میں ہی بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں دراصل ن لیگ کا کوئی مینڈیٹ نہیں بلکہ یہ مذہبی جماعتوں کو سیڑھی بنا کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچی ہے اور مختلف سرکاری اداروں کی پوسٹس سے مخصوص اضلاع کو نوازا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والی جماعت سکریٹریز کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی ہے جو کہ ان کے منصب کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذر سے نذیر ایڈووکیٹ ،ظفر شادم خیل و دیگر رہنماوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کرتے ہیں اور ان کے پارٹی میں شمولیت سے نہ صرف غذر بلکہ پوری گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط و مستحکم ہوگئی ہے اور ان کے شمولیت پارٹی کی مقبولیت اور متوقع عوامی رد عمل کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اور وزراء اپنے حلقوں میں جانے سےکترا رہے ہیں اور اندھیروں کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کے دور میں جی بی خصوصاً بلتستان ریجن مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ وزیر برقیات اور سکریٹری برقیات اسلام آباد میں محض شعر و شاعری کے ذریعے لفظی بجلی پیدا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء و ن لیگ کے اراکین اسمبلی عوامی مسائل سے بے خبر سلفیاں بنا کر شوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور ان کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء فد ا خان نے کہا ہے کہ نذیر ایڈووکیٹ اور ظفر شادم خیل کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی ضلع غذر میں بالخصوص اور پورے گلگت بلتستان میں بالعموم مضبوط ہو جائے گی ۔انہوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ ضلع غذر پہلے بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ رہاہے اور غذر کومنی لاڈ کانہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ضلع غذر کے عوام پیپلزپارٹی کو اپنا نجاد دہندہ سمجھتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے ہی اس خطے کو ضلعے کا درجہ دیا تھا اور آئندہ بھی جو بھی حقوق ملے گئے وہ پیپلزپارٹی ہی دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی اور وفاقی حکومت آئینی حقوق کے نام سے ڈونگ رچا رہی ہے ،ن لیگ سے گلگت بلتستان کو حقوق ملنے کا کوئی توقع نہیں اور ن لیگ والوں کی بس کی بات نہیں ،گلگت بلتستان کو حقوق پیپلزپارٹی آئندہ آنے والے الیکشن کے بعد حکومت میں آکر دے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button