خبریںسیاست

کشمیر آزاد ہونے تک گلگت بلتستان کو آئینی سٹیٹس نہیں مل سکتا، جماعت اسلامی گلگت

گلگت (پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کادورہ گلگت بلتستان،علاقے کیلئے نیک شگون ہوگا۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حصول کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے۔

ان خیالات کا اظہار مولانا تنویر حیدری امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت اور جنرل سکریٹری محسن خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان اور گلگت بلتستان کا تعلق جوں کا توں رہیگا یا مختلف آڈرز کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو بہلایا جاتارہیگا۔ اب وقت آچکا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اس مسئلے کو سمجھ کر سیاسی نعروں سے بالا تر ہوکر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول کے لئے سنجیدہ فیصلے کریں جسکے لئے کشمیر کاز کو تقویت پہنچاناناگزیر ہے۔ ی بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا گلگت بلتستان کو بھی آئینی سٹیٹس نہیں مل سکتا۔اس لئے گلگت بلتستان کے أئینی حقوق کیلئے ہمیں براہ راست کشمیر ایشو سے منسک ہونا پڑیگا۔کشمیر کی آزادی گلگت بلتستان اور پاکستان سب کی استحکام کے لئے لازمی ہے، سینیٹر سراج الحق صاحب کا دورہ گلگت بلتستان بھی اسی اسی سلسلے کی ایک کٹری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button