خبریں

اشکومن کی رہائشی چھ بچوں کی ماں نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔگاؤں کوچدہ سے تعلق رکھنے والی چھ بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی،متوفیہ مبینہ طور پر ڈپریشن کا شکار تھی،پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے ضابطہ فوجداری 174کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

کوچدہ کی رہائشی پینتالیس سالہ خاتون مسمات "ع”  نے اتوار کی شام گھر کے اندر مبینہ طور پر پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے اطلاع ملنے کے بعد نعش پوسٹمارٹم کی غرض سے سول ہسپتال چٹورکھنڈ منتقل کردی جہاں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے سبب لاش کئی گھنٹوں تک پڑی رہی،بعد ازاں نعش پوستمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے 174ض ف کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button