اہم ترین

غذر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی پھیل گئی، سڑکیں بند، مکانات کو شدید نقصان پہنچا

غذر( بیورورپورٹ ) ضلع غذر میں گزشتہ 50 گھنٹوں سے مسلسل شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ زمینی رابطے بند مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق گاہکوچ اور داماس میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک پیٹرول پمپ، فلورملز کے علاوہ 45 گھروں کو شدید نقصان پہنچا مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے سب ڈویژن یاسین اور سب ڈویژن گوپس کا زمینی رابطہ گاہکوچ شہر اور گلگت سے مکمل منقطع ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے دماس میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے رہنماء مسلم لیگ قاری عبدالرحیم و دیگر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عوام بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بے گھر ہوچکے ہیں انتظامیہ کا کوئی شخص خبر لنے نہیں ایا ہے لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی کررہے ہیں انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہے بلاک میں موجود مسافروں نے بھی کہا ہے کہ صبح سے پھنس گئے ہیں کوئی سرکاری عملہ اور مشنری نہیں آئی ہے عوام نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھاری مشنری کے زرئعے غذر کے بلاک سڑکوں کو بحال کرنے کے علاوہ متاثرین کی فوری مدد کو یقینی بنائیں. 
بارشوں اور سیلاب کی بدولت سینکڑوں افراد نے گھر ہوگئےہیں، جبکہ لوگوں کی کھڑی فصلیں اور پھلدار درخت سیلاب کی نذر ہو گئی ہیں۔
گلگت چترال روڈ ایک درجن مقامات پر بند ہوجانے سے سیاحوں کی بڑی تعداد مختلف مقامات پر پھنس گئی ہے۔ روڈ کی بحالی کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ نے کام شروع کردیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے قریب دو درجن رہاشی مکانات پر پانی داخل ہونے سے مکینوں نے بھاگ اپنی جانیں بچائیں غذر کی تین تحصیلوں کا زمینی رابط دیگر علاقوں سے کٹ گیا غذر کے چاروں تحصیلوں میں متعدد علاقوں میں سیلاب انے سے لوگوں کی کھڑی فصلوں اور پھلدار درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہاسس میں سیلاب کے خوف سے قریبی ابادی کے لوگ نے رات پہاڑوں پر گزار دی جبکہ غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں سیلاب کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا متاثرہ افراد نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے بچوں سمیت رات روڈ پر گزار دی کسی حکومتی بندے نے ہماری تکلیف کو دیکھنے تک نہیں ائے اور نہ ہی کوئی امداد وغیرہ تقسیم کی گئی ہے غذر میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور ایک طرف عوام سیلاب کے خوب سے پریشان ہیں تو اوپر سے بجلی کی بندش نے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے نشیبی علاقوں میں آباد درجنوں افراد نے اپنے گھروں کو خالی کرکے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں دوسری طرف جن افراد کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے ان کا کہنا کہ گاہکوچ اور عشیی کے نالہ جات سے انے والا پانی کے لیے تیس فٹ سے زائدجگہ چھوڑ دیا گیا تھا اور پانی دریا میں جاگرتا تھا مگر بااثر آفراد نے اس زمین پر بھی قبضہ کرلیا اور سپل وے والی جگہ پر بھی بااثر افراد نے قبضہ جمایا ہے جس کی وجہ سے ہمارے مکانات پانی میں ڈوب گئے ہیں متاثرہ افراد نے تجاوزات مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب غذر کے مختلف علاقوں میں انے والے سیلاب سے لوگوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button