اہم ترین

گلگت بلتستان کو ستر سالوں‌سے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، گنڈاپور کا شگر میں‌ تقریب کے دوران اعتراف

شگر(عابدشگری) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گذشتہ ستر سالوں سے گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ان ستر سالوں کی محرومیوں کاازالہ پی ٹی آئی ہی کرینگے۔پاکستان کو ستر سالوں کے بعد پہلی بار ایسی لیڈر شب ملی ہے جوکہ اقوام عالم کے آنکھوں میں انکھیں ڈال کر باتیں کرتے ہیں۔ عمران خان پر پورے پاکستانویں کو فخر ہے۔

شگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام کی تکالیف اور مشکلات کا احساس ہے۔جنہیں جلد ختم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاجی بی کو سڑکوں کا مسئلہ سب سے بڑا اور مشکل مسئلہ ہے اس لئے یہاں سے تین نئی سڑکیں تعمیر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے وفاقی حکومت جی بی کیلئے بہتر اقدامات کررہے ہیں اس لئے صحت انصاف کارڈ فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے ا علان کیا کہ سکردو ائیر پورٹ کو آل ویدر بنایا جارہا ان کا کہنا تھا کہ نئے تحصیل،سب ڈویژن اور ضلع کیلئے وفاقی حکومت پیسے دیتی ہے اوریہ صوبائی حکومت کے اختیار میں نہیں ہے۔

اس سے پہلے شگر پہنچنے پر انہیں پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ اعظم خان، انجینئر عدیل شگری اور دیگر پارٹی کارکنوں نے استقبال کیا۔اور قافلے کی صورت میں شگر فورٹ لایا گیا۔جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) حقیقی کے کارکنوں نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا علان کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button