خبریں

ہرچو استور میں مسلکی تنازعات خوش اسلوبی سے ختم، لاوڈ سپیکر کا استعمال صرف اذان اور خطبہ جمعہ کے لئے

استور(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر استور کی تعیناتی کے بعدضلع استور کے گاوں ہرچو میں شیعہ اور سنی مسالک کے درمیان لاوڈسپیکرکے استعمال اور دیگر تنازعات جو کافی عرصے سے چل رہے تھے خوش اسلوبی سے تاریخی معاہدے کے بعد ختم۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر اور ان کے ہمرا ایس ایس پی اسحاق احمد اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر زید احمد ممبران امن کمیٹی استور محبوب علی ۔محمد شفاء نے گاوں ہرچو کے دورے کے موقعے پر دونوں مسالک کے نمایندوں سے تفصیلی گفتگو کی اس پر طرفین نے ڈپٹی کمشنر استور اور دیگر اراکین کو فیصلے کا اختیار دیں دیا اس موقعے پر دونوں مسالک کے نمایندوں کی موجودگی میں ایک معاہدہ طے پایا گیا جس کے مطابق اہلسنت اور اہلتشیع مسالک لاوڈسپیکر کا استعمال ہرگز نہیں کرینگے ۔اس کے علاوہ صرف جمعہ کے خطبے کے دوران اور ازان کے لئے لاوڈسپیکر کا استعمال کرینگے ۔کسی بھی کالعدم تنظیم کے جھنڈے لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور جو جھنڈے لگے ہیں ان کو فوری طور پر اتارے جاینگے دونوں مسالک ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرینگے دونوں مسالک کے لوگ ایک دوسرے کے مساجد کے سامنے اپنے عقائد کی پرچار نہیں کرینگے مسلک اہل تشیع لاڈسپیکر کے زریعے درود نہیں پڑنگے معاہدے کے مطابق ہر دو فریق علاقے میں امن اور بھای چارگی کے فروغ کے لیےاپنا اپنا کردار ادا کرینگے۔ڈپٹی کمشنر استور نے امن معاہدے کو ایک تاریخی معاہدہ قرار دیتے ہوے کہا کہ ضلع استور امن کے حوالے سے پورے گلگت بلتستان ایک مثالی ضلع ہے اس معاہدے کے بعد استور ضلع مزید امن کا گہوارہ بنے گا اور پورے علاقے میں ایک مثبت پیغام جاے گا اس معاہدے کے ہونے سے لوگ ایک دوسرے کے قریب آینگے اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور نے اراکین امن کمیٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوہے کہا کہ اراکین امن کمیٹی آئیندہ بھی استور میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button