خبریں

اشکومن میں‌ٹریفک پولیس سرگرم، قانون شکنی کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ

اشکومن(کریم رانجھا) مجسٹریٹ کے حکم پر ٹریفک پولیس اور لیویز کا بغیر لائسنس،کاغذات،ہیلمٹ اور فینسی نمبر پلیٹس ولائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن،درجنوں کوٹر سائیکل سواروں کا چالان کردیا گیا،کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی۔چٹورکھنڈ بازار ایریا میں ٹریفک پولیس اور لیویز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کم عمر،بغیر کاغذات ولائسنس موٹر سائیکل سواروں کا چالان کردیا۔اس سلسلے میں مجسٹریٹ نے بازار ایریا میں ٹریفک کانسٹیبل اور لیویز کی باقاعدہ ڈیوٹی لگائی ہے جو باقاعدہ طور پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے علاوہ لائسنس وکاغذات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔متعلقہ دستاویزات نہ رکھنے والے افراد کوموقع پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ فینسی نمبر پلیٹس اور ممنوعہ لائٹس بھی ضبط کئے گئے ہیں۔اس اقدام سے ٹریفک خصوصاََ موٹر سائیکل حادثات کو روکنے میں مدد ملے گی۔عوام علاقہ نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button