خبریں

ہنزہ پریس کلب کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

ہنزہ (اسلم شاہ ،رحیم امان) وزیر تعمیرات ڈاکٹرمحمد اقبال نے ہنزہ میں ایک تقریب کے دوران ہنزہ پریس کلب صدر رحیم اللہ بیگ جنرل سیکرٹری رحیم امان اور دیگر نو منتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا ۔

اس موقع پر صدر ہنزہ پریس کلب رحیم اللہ بیگ نے حلف برداری کے تقریب میں خصوصی شرکت پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ پریس کلب اپنے محدود وسائل میں رہ کر ہمیشہ عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی کوشش کی ہے اور ہمیشہ عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور حکومتی و دیگر غیر سرکاری ادارو ں کی تقریبات کو بھی اجاگر کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے ہنزہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کسی بھی علاقہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہنزہ جیسے اہم ضلع میں آپ کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ ہنزہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ ہے ۔مجھے امید ہے ہنزہ پریس کلب کے ممبر صحافی ہنزہ کے عوام کے مسائل کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ حکومت کے اقدامات کو بھی سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گا،اسی طرح حکومت اور عوام میں پل کا کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ پریس کلب کی ترقی کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس موقع پر نو منتخب کابینہ کے اراکین صدر رحیم اللہ بیگ ،جنرل سیکرٹری رحیم امان ، سینئر نائب صدر اکرام نجمی، نائب صدر کریم سلمان ،انفارمیشن سیکرٹری سلیم اللہ برچہ ،جوائنٹ سیکرٹری اسلم شاہ اور عبدالمجید نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button