Nov 11, 2019 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on استور میںعیدمیلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، عاشقان رسول نے بڑی تعداد میںجلوسوںمیںشرکت کی
استور ( سبخان سہیل) ملک بھر کی طرح استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں بھی عاشقان رسول نے جشن عیدمیلادلنبی انتہائی مذہبی عقدات و احترم کے ساتھ منایا ضلع استور میں جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں استور کے بالائی علاقے رٹو، چھوگام،ناصرآباد،دادو جیل، رحمن پور، جبکہ ہیڈ کواٹر عیدگاہ، احمد آباد، کنداس، گیریکے، ڈنگونٹ، ڈومسر، سمیت دیگر تیس چھوٹے بڑے مقامات سے عاشقان رسول کے جلوس برآمد ہوئے اور ضلع بھر سمیت گلگت سے بھی عاشقان رسول کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی
اس موقعےپر مرکزی جلوس کی قیادت علامہ مولانا بشیر احمد اور حاجی بغداد رضاء عطاری کررہے تھے جلوس میں سیکڑوں گاڑیاں اور موٹر سایکلوں میں عاشقان رسول ریلی کی شکل میں گوریکوٹ پولو گرونڈ میں جمع ہوئے جہاں پر عاشقان رسول نے حمد، نعت، اور آقا دوجہاں کی شان میں گلہائے عقدت بھی پیش کیے نگراں دعوت اسلامی حاجی بغداد رضاء عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں آقا دو جہاں کی والادت کا جشن منایا جارہا ہے اللہ پاک فرماتا ہے اگر میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اگر دنیا میں پیدا نہیں کرتا تو میں اپنی قدرت بھی زاہر نہیں کرتا آقا دو جہاں پوری کائنات کے لیے رحمت بن کر آئے اور جب دنیا میں مبعوث ہوئے تب بھی میری امت امت اور جب دنیا سے پردہ فرما رہے تھے تب بھی میری امت امت نبی کی پیدایش پوری عالم انسانیت کے لیے ایک رحمت ہے ہم آج کے دن آقا دو جہاں کی والادت کو عید میلاد کے طور پر مناتے ہیں اور یہ ہم مرنے دم تک مناتے رہیں گے جشن عیدمیلادلنبی کی
تقریب سے علامہ عبدلقادر نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج کے اس اہم دن کی مناسبت سے میرا پیغام ہے ہم اپنے صفحوں میں اتحاد نظام و نسق پیدا کریں اسلام امن محبت بھائی چارگی کا درس دیتا ہے آق دو جہاں ہوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر دنیا میں آئے تھے نبی کی ولادت پر دنیا کا ہر انسان چرند پرند سب جشن منا رہے تھے تقریب سے میلاد کمیٹی کے سنیر ممبر ایڈوکیٹ اورنگزیب ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کے اس دن کی نسبت سے ان تمام علماء کرم اور تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ اداء کرتا ہوں جنہوں نے آقا دو جہاں کی ولادت کے دن اپنی محبت کا اظہار کے لیے یہاں تشریف لائے اور استور انتظامیہ استور پولیس کا بھی تہ دل سے مشکور ہوں خاص کر چیف آفیسر مونسپل کمیٹی اور ان کے پورے عملے کا مشکور ہوں جنہوں نے گزاشتہ دو دن سے دن رات ہمارے ساتھ کھڑے ہوکے ہمارے ساتھ تعاون کیا پوری صحافی برادری کا بھی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے اس اہم تقریب کی مکمل کوریج دی تقریب میں دیگر علماء کرام نے آقا دو جہاں حضرت محمد کی یوم ولادت کے سلسلے میں شرکاء سے تفصلی خطاب کیا تقریب کے آخر میں جشن عیدمیلالنبی کی تقریب میں شرکاء میں خصوصی لنگر بھی تقسیم کیا گیا.
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 08, 2022 Comments Off on ٹریفک حادثے میںجانبحق ہونیوالے چترال کے باسی احسان الحق کی جسد خاکی تین دنوںمیں امریکہ سے پاکستان روانہ کی جائے گی
Jun 30, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں 3.4 ارب روپے کی لاگت سے 19 ترقیاتی منصوبوںکی منظوری اور سفارش
Jun 30, 2022 Comments Off on چترال کے علاقہ آرکاری میں گلیشیائی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی
Jun 20, 2022 Comments Off on کھوت، چترا ل میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل، 1500 سے زائد باشندے مستفید ہونگے
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم