عوامی مسائل

استور کے بالائی گاوں‌رٹو کے مکین محکمہ برقیات کی نااہلی سے تنگ، رضاکارانہ طور پر لائینیں‌ٹھیک کر کے بجلی بحال کر دی

 استور (سبخان سہیل) استور کے بالائی علاقے رٹو بجلی اسٹیشن کے ملازمین کی خر مستیاں عروج پر، بجلی کی لاینیں ٹھیک کرنے کے بجاے مختلف حیلے بہانوں سے گھروں میں خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ علاقے کے مکینوں  نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ہفتے بعد لائین ٹھیک کرکے بجلی بحال کردی۔
  محکمہ برقیات استور سے تنخواہ لینے والے درجنوں ملازمین جب بجلی کی لاینں ٹوٹ جاتی ہیں تو کہاں ہوتے ہیں کوئی پتا نہیں چلتا ہے محکمہ برقیات سیاسی دباو پر ملازمین کو چھوٹ دے رکھی ہے علاقہ عوام کب تک رضاکار بن کے کام کریں گے
استور رٹو ساٸٹ گاٶں جتے چھاٸیں گوریال ڈھنگی تھلی شونیگٸ حالیہ برف باری کی وجہ سے کٸ دنوں تک بجلی سے محروم رہے بعد میں عوام نے اپنی مدد آپ بجلی کے کھمبے لاٸن اور کراس کو ٹھیک کرکے بجلی بحال کر دیا  گاٶں جتے  کے تمام کھمبوں کی کراس بوسیدہ ہو چکے ہیں  غلام عباس عثمانی سماجی و سوشل ورکز اور دیگر نے کہا سالانہ تار کھمبے اور کراس کی ریپرنگ کا اتنا فنڈ آتا ہے کہاں جاتا ہے کوٸی پوچھنے والا نہیں رٹو پاور سٹیشن کے ملازمین کہاں ہیں اور اتنے ملازمین کس چیز کی تنخواہ لے رہیں ہیں محکمہ واٹر اینڈ پاور خواب خرگوش کی نیند سو رہا ہے کوٸی ٹس مس نہیں اگر یہی حالت برقرار رہی تو اس دفعہ برف باری کے سیزن میں یہ پانچ گاٶں بجلی سے محروم ہو جاٸنگے ہم اہلیان موضع فقیرکوٹ استور انتظامیہ اور مکمہ واٹر اینڈ پاور سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جلد از جلد تاروں کی ریپرنگ اور نٸے کراس لگا کر بجلی کی لاٸنیں مکمل ریپرنگ کرکے عوام کو مشکلات سے بچاٸیں ورنہ عوام احتجاج کا بھرپور حق رکھتی ہے۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button