صحت

گلگت بلتستان میں‌تادم ڈینگی وائرس کاکوئی کیس رپورٹ‌نہیں‌ہوا ہے، ڈاکٹر اشرف کریمی

گانچھے (رپورٹ محمد علی عالم ) گلگت بلتستان میں آج تک ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان ڈینگی سیزن میں لوگوں کو آگاہی دینے کے لئے اقدامات کرتے ہیں ڈینگی ایک وائرس ہے یہ بیماری ایک خاص مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جس کے نتیجے میں مریض کے پلیلیٹس میں کمی واقع ہوجاتی ہے اور مریض میں خون جمنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اگر ڈینگی کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو ڈینگی بخار سے انسان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشرف کریمی نے بتایا کہ ڈینگی ایک خاص مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے یہ مچھر سطح سمندر سے ساڑھے چھے ہزار فٹ سے اوپر زندہ نہیں رہتا ہے گلگت بلتستان کا موسم ڈینگی مچھر کے لئے فیزبل نہیں ہے وہ ایک خاص ٹمپریچر میں زندہ رہتا ہے گلگت بلتستان خشک ٹھنڈ علاقہ ہے اس لئے آج تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اس کے باوجود ہر سال محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان میں اس بیماری سے متعلق آگاہی دیتے ہیں یہ ایک موسمی بیماری ہے اس لئے ڈینگی مچھر کے افزائش کی موسم شروع ہوتا ہے تو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آگاہی مہم چلائی جاتی ہے سکولوں میں اور کمیونٹی سطح پر ہیلتھ سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے زریعے ڈینگی وائرس کے بارے میں بتایا جاتا ہے خصوصاً ڈینگی کے علامات بتاتے ہیں اس کے علاؤہ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے اور کوئی علامات ظاہر ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جہاں بینرز اور پلے کارڈز کے زریعے شہریوں میں آگاہی دی جاتی ہے ساتھ ہی ورکشاپ اور سیمنار کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشرف کریمی نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں ڈینگی وائرس کے بچاؤ اور آگاہی دینے کے لئے کوئی الگ سرکاری بجٹ مختص نہیں ہے ہم اس کو اپنی ذمہ داری سمجھ ہر ہر ضلع میں کرتے ہیں جب ملکی سطح پر ایشو بنتا ہے تو گلگت بلتستان میں بھی اعلی سطح پر بات چیت ہوتی ہے تاہم آج تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تو ڈینگی وائرس پر گلگت بلتستان میں ایمرجنسی بنیاد پر کام نہیں ہوا ہے تاہم افزائش کے موسم میں تمام اضلاع میں الرٹ جاری کرتے ہیں اس حوالے سے ہم نے گانچھے میں فلاحی کمیٹی کے صدر حاجی یعقوب سے بات کیا تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ ضلع میں ہیلتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کرتے ہیں جس سے لوگوں میں صحت کے حوالے سے شعور بیدار ہو رہی ہے ہم نے اس سے لوگوں میں بہت ساری تبدیلی دیکھا ہے ہم خود انکے ہر سیشن میں شریک ہوتے ہیں اور لوگوں کو بھی شرکت کرنے کے لئے بتاتے ہیں ہم نے دیکھا ہے کہ معاشرے کی خواتین جن کا معاشرے میں اہم کردار ہوتا ہے وہ لوگ جب ہیلتھ سیشن لیتی ہے تو وہ اپنے گھروں میں بچوں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں احتیاط کرتے ہیں اس کے علاوہ محلوں میں ایک دوسرے کے ساتھ اسی باتیں شئیر کرتے ہیں جس سے یہ پیغام ایک دوسرے کے ساتھ پھیلتی ہے انہوں نے کہا کہ سیشن کے عمل کو مزید بڑھانا چاہئے تاکہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور بیدار ہو جائے ہم نے بلقیس نامی گھریلو خاتون سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ پہلے ہمیں اس طرح کی بیماریوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم تھا ہم کھانوں میں صفائی کا خیال نہیں رکھتے تھے جو کہ اب ہمیں پتہ چلا کہ یہ بیماریوں کا جڑ ہے ہیلتھ سیشن میں جانے کے بعد ہمارے اندر بہت ساری تبدیلی آئی ہے ہم یہ پیغام اپنے محلوں میں ساتھیوں کو دیتے ہیں تو وہ بھی بہت خوش ہو جاتی ہے اس کے علاؤہ لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہمارے گھروں میں آ کر مخلتف بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button