خبریں

انٹرنیٹ کی بندش سے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالی خواتین دربدر

شگر(کرائم رپورٹر) اکاونٹ خالی، انٹر نیٹ کی بندش اورسخت سردی, بی آئی ایس پی بینیفشریز خواتین دربدر ہونے لگا۔خواتین نے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ سے مستفید ہونے والے خواتین کیلئے بنک میں اے ٹی ایم سہولیات ختم کرنے کے بعد بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے ادائیگی کیلئے شگر میں ایس سی او کی جانب سے صرف ایک ہی پوائنٹ قائم کیا گیا ہے،جہاں روزانہ سینکڑوں خواتینرقم کی وصولی کیلئے آتی ہیں۔ تاہم انٹرنیٹ کی بار بار بندش کی وجہ سے خواتین سخت سردی میں دربدر ہورہی ہیں۔

گذشتہ دنوں گھنٹوں سردی میں انتظارکرنے کے بعد انکشاف ہوا کہ بی آئی ایس پی کے اکاونٹ میں رقم ہی موجود نہیں ہے۔ اس ااعلان کے بعد خواتین واپس جانے پر مجبور ہوئیں۔ کڑاکے کی سردی میں بار بار بالائی اور دور افتادہ علاقوں سے خواتین کو ایس سی او کی جانب سے مہیہا کردہ سہولت تک آنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

یاد رہے کہ شدید برفباری کے بعد علاقے بھر میں انٹرنیٹ سہولیات بندش کا شکار ہیں۔ ماضی میں خواتین اے ٹی ایم سے بآسانی رقم نکلواسکتی تھیں، مگر اب ان سے یہ سہولت بھی چھین لی گئی ہے۔

مقامی افراد نے اس صورتحال کو خواتین کی عزت نفس سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ انٹرنیٹ کے انتظار میں دربدری کا شکار ہونے والی خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بی آئی ایس پی کے اکاونٹ میں رقم کی موجودگی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بائیو میٹرک ویریفیکیشن پوائنٹس میں تعدادمیں اضافہ کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button