خبریں

ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں سو سے زائد خاندانوں میں امدادی اشیا تقسیم

گلگت(پ ر) ہلال احمرگلگت بلتستان کی جانب سے ضلع گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ، سکردو کے سب ڈویژن روندکے گاؤں شینگس اور ضلع استور کے علاقے بونجی میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ ایک سو سے زائدخاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ امدادی سامان میں خیمے، ترپال، کمبل اوردیگر بنیادی ضروری اشیاء شامل تھیں۔جگلوٹ گلگت میں ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ کی سربراہی میں سٹاف اور رضاکاروں کی ٹیم نے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی۔ اس موقع پرمعروف عالم دین وامام جمع والجماعت مرکزی جامع مسجدجگلوٹ مولانا سیدمحمد اور تحصیلدارشراغ الدین بھی موجود تھے۔ جبکہ شینگس روندو میں ہلال احمر کی صوبائی سکریٹری نورالعین اور بونجی میں شعبہ ڈیزاسٹرمیجمنٹ کے انچارچ شفیق احمدکی سربراہی میں ادارے کی ٹیموں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے۔امدادی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے کہا کہ ہلال احمرپاکستان ملک کا ایک قومی فلاحی ادارہ ہے جوقدرتی آفات کے متاثرین اور مصائب کے شکارافراد کی بلاتفریق، رنگ ونسل امداد کے مشن پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہلال احمرکی ٹیمیں بہت پہلے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجوانے کے خواہشمند تھے مگرشدید برفباری کے سبب سڑکیں بند اور مواصلاتی نظام متاثرہونے کے سبب عین وقت پرمتاثرہ علاقوں تک نہ پہنچ سکی۔ انہوں نے کہا ہلال احمرکی ٹیمیں بہت جلد استور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لے گی جس کی روشنی میں متاثرین کے لئے امداد کا تعین کیا جائیگا۔ شینگس میں متاثرین سے خطاب میں ہلال احمرکی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا کہ ہلال احمرحکومت کا معاون ادارہ جوہنگامی صورتحال اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ میں حکومت اور انتظامیہ کی مدد کرتا ہے۔ انہوں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے ریلیف کی منظوری دینے پر ہلال احمر پاکستان کے نیشنل ہیڈکوارٹربالخصوص سکریٹری جنرل خالد بن مجید کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button