اہم ترینجرائم

ایمت اشکومن میں ملزم سے چھ کلو گرام افیون برآمد

اشکومن(کریم رانجھا) ؔایمت پولیس ان ایکشن،چھ کلو افیون برآمد ملزم گرفتار،قلیل عرصے میں یہ تیسری گرفتاری ہے،عوام علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین۔ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ ایمت نے ڈوک بیرئیر پہ تلاشی کے دوران ایک شخص مسمی خان جان ولد طالب ساکن تشنلوٹ ایمت سے چھ کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،ملزم ٹریکٹر پہ سوار تھا۔ایمت پولیس کی حالیہ دنوں میں منشیات کے خلاف یہ تیسری بڑی کارروائی ہے۔کچھ عرصہ قبل ایک شخص ڈیڑھ کلو افیون سمیت گرفتار ہوا اور حوالات سے فرار کے بعد دوبارہ گرفتاری ہوئی،9سی اور فرار کا مقدمہ درج باوجودکے بعد ملزم نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک ہفتے کے اندر رہا ہوگیا جس سے منشیات فروش مزید دلیر ہوچکے ہیں۔علاقے میں پھیلتی ہوئی افیون کی وباء سے اب تک درجنوں گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ کئی افراد اپنی زمینوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ستم ظریفی تو یہ ہے کہ علاقے میں افیون کی پیداوار موجود ہی نہیں لیکن افیون کے سمگلرز چند مقامی نشئی افراد کو آڑ بناکر عرصے سے مذموم دھندہ کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق اس کاروبار کے پیچھے پوری مافیا کام کررہی ہے جس کی سرپرستی مبینہ طور پر انتہائی بااثر افراد کررہے ہیں جس باعث عشرے گزر جانے کے باوجود اس قبیح کاروبار پر قابو نہیں پایا جاسکا۔دوسری جانب افیون کے لت میں مبتلا افراد کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے آغا خان سوشل ویلفئیر،آغا خان لوکل کونسل سمیت دیگر ادارے دن رات کام کررہے ہیں لیکن افیون کی سمگلنگ پر قابو نہ پائے جانے کے سبب ان اداروں کی کارکردگی بھی صفر ہو کررہ جاتی ہے۔پولیس اپنے حصے کا کام کرتی ہے لیکن بعد ازاں گرفتار ملزمان عدالتوں سے چند روز میں ہی رہا ہوکر دوبارہ اپنا دھندہ شروع کرتے ہیں۔علاقے کے معتبر حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور ملوث افراد کو عبرتناک سز دی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button