ہنزہ میںمہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور
ہنزہ (ذوالفقار بیگ) ہنزہ میں مہنگائی کا جن بے قابو، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی۔ غریب عوام گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی۔ رہی سہی کسر یوٹیلٹی سٹور نے نکال دی۔ ہنزہ یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عام بازار سے بہت ہی مہنگی ہے۔ یوٹیلٹی سٹور پر ایک لیٹر کوکنگ آئیل 226روپے میں مل رہی ہے جبکہ عام بازار میں 210روپے میں مل رہی ہے جبکہ اسی طرح دال ماش یوٹیلٹی سٹور پر ایک کلو 227روپے میں مل رہی ہے عام بازار میں دال ماش ایک کلو 210روپے میں مل رہی ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے 15ارب کا سبسڈی کا اعلان کیا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ کے بازاروں میں پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کی بنیادوں پر چیک کریں اور معیاری کوالٹی کو ہی بازار میں آنے دیا جائیں۔ عوامی حلقوں نے مزید کہاکہ ہنزہ میں نہ بجلی ہے نہ پینے کے لئے صاف پانی اور نہ ہی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز ایسے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں عوام جائیں تو جائیں کہاں۔پچھلے حکومتوں کے دور میں ماہ صیام میں صرف 2ارب کی سبسڈی یوٹیلٹی سٹورز کو ملتی تھی تو اشیاء خورونوش کی قیمتیں بھی آدھی ہوجاتی تھیں لیکن اب صورت حال بالکل مختلف ہے ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔