اہم ترین

گلگت بلتستان صوبائی کابینہ کا فیصلہ اسلام آباد میں‌ہونے کا انکشاف، نامزد وزیر اعلی اور مقامی قیادت نظر انداز

 گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) گلگت بلتستان کی کابینہ کا فیصلہ اسلام آباد میں ہوا مقامی قیادت اور نامزد وزیراعلیٰ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی. گلگت بلتستان کابینہ کی منظوری وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور سیف اللہ نیازی سے مشاورت سے دی.
وزیر اعلی کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ فتح اللہ خان کو
وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے. کابینہ کے مزید ارکان میں وزیر سلیم کو وزیر برائے ورکس, راجہ زکریا مقپون وزیر جنگلات, اعظم خان وزیر تعلیم, گلبر خان وزیر صحت ,شمس لون وزیر خوراک, مشتاق حسین وزیر پانی و بجلی,حاجی عبدالحمید وزیر بلدیات, کاظم وزیر زراعت جبکہ راجہ ناصر عباس کو وزیر برائے سیاحت نامزد کر دیا گیا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button