خبریں

ضلع کھرمنگ کے پولیس جوان نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

کھرمنگ: گلگت بلتستان میں محکمہ پولیس جہاں رشوت اور بے ایمانی کے حوالے سے عوام میں مشہور ہے وہیں ضلع کھرمنگ ٹریفک پولیس کے جوان نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق موضع غاسنگ سے تعلق رکھنے والے پولیس جوان نبیل احمد کو گزشتہ دنوں ڈیوٹی پر آتے وقت راستے سے مبلغ پندرہ ہزار نقدی اور کچھ قیمتی کاغذات ملے ، اس حوالے سے اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی اور چند روز بعد معلوم ہوا کہ وہ رقوم موضع ہلال آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ترکھان بنان حسین کا تھا۔ مالک کے بار میں معلوم ہوتے ہی پولیس جوان نے رقوم امام جمعہ ضلع ہیڈکوارٹر کھرمنگ کے حوالے کیا اور امام جمعہ سید حسنین نے آج نماز جمعہ کے بعد مذکورہ رقم اس کے مالک حسین ترکھان ہلال آباد کے حوالہ کردیا۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے عوامی حلقوں میں خوب چرچہ ہے اور آئی جی گلگت بلتستان سے اس طرح کے ایماندار جوانوں کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button