چترال(گل حماد فاروقی) ضلع لور چترال اورضلع اپر چترال کے اکیس سال سے کم عمر طالب علموں کے درمیان کھیلوں کے محتلف مقابلے ہوئے۔ ان کھیلوں میں فٹ بال، ولی بال، کبڈی، رشہ کشی، اتھیلنٹکس اور بیٹ منٹن شامل تھے۔ لور چترال کے بارہ ٹیموں اور اپر چترال کے بھی بارہ ٹیموں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔اس ٹورنمنٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان نے کیا۔
ضلع لور چترال کے ارندو سے لیکر کوغذی تک محتلف علاقوں کے طالب علموں نے ان کھیلوں میں حصہ لیا۔ فٹ بال کے مقابلے میں چترال کے ٹیم نے دروش کے ٹیم کو شکست دی۔ والی بال کے مقابلے میں چترال کے ٹیم نے دروش کے مقابلے میں ٹرافی اپنے نا م کردی۔کبڈی کے مقابلے میں دروش کے ٹیم نے نہایت پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال کو ٹیم کو چھت کردیا۔مگر جلد ہی رسہ کشی کے مقابلے میں چترال کے ٹیم نے دروش کے ٹیم سے اپنا بدلہ لیکر مقابلہ جیت لیا۔ اتھیلیٹکس میں چترال نے ایک بار پھر دروش کے ٹیم کو شکست دی اور بیٹ منٹن کے مقابلے میں بھی چترال کے ٹیم نے دروش کے ٹیم کو شست سے دو چار کردیا۔
ضلع اپر چترال کے فٹ بال کے مقابلے میں مستوج کے ٹیم نے مولکہو کے ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کردی۔ والی بال کے مقابلے میں ملکہو کے ٹیم نے مستوج کے ٹیم کوشکست دی۔ رسہ کشی کے مقابلے میں مولکہو کے ٹیم نے مستوج کو ٹیم کو شکست دی اسی طرح ملکہو کے ٹیم پے درپے فتح حاصل کرتے ہوئے بیٹ منٹن، اتھیلیٹکس یعنی دوڑ اور کبڈی کے مقابلے میں بھی ملکہو کے ٹیموں نے مستوج کے ٹیموں کو شکست دیکر فائنل ٹرافی جیت لی۔
ٹورنمنٹ کے احتتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل محمد علی ظفر نے کامیاب کھلاڑیوں میں کپ، ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ کرنل محمد علی ظفر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور منشیات سے دور رہے۔ انہوں نے اپنے ادارے کی جانب سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبد الرحمت کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کا بنیادی مقصد گراس روٹ لیول پر طلباء اور نوجوان طبقے میں کھیلوں کا شوق پیدا کرنا ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے اور ان کو صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے اور ان کی تیاری کیلئے آگے لے جانا ہے تاکہ ان کا حوصلہ بڑھ سکے اور وہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لیکر ملک و قوم کا نام روشن کرے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل علی ظفر نے اس ٹورنمنٹ کو کامیاب کرنے کیلئے انتظامیہ اور صحافی گل حماد فاروقی کو بھی انعام دیا۔ان دلچسپ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں طلباء کے علاوہ نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔