اہم ترینماحول

گلگت بلتستان میں‌ امسال دو لاکھ طلبہ و طالبات شجرکاری مہم میں‌حصہ لیں گے، وزیر اعلی

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پودا لگا کرو زیر اعظم پاکستان کے سونامی بلین ٹری شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ مہم میں قراقرم یونیورسٹی کے سینئرمنیجمنٹ اسٹاف،فیکلٹی ممبران،سول و عسکری آفیسران سمیت نجی سکولوں کے طلبہ وطالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

شجرکاری مہم کے بعد پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ درختوں کی افادیت و اہمیت سے متعلق آگاہی و شعور دلانے میں قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ فارسٹری اہم کردار ادا کررہاہے۔جس پر قراقرم یونیورسٹی کی انتطامیہ کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔اور امیدہے کہ یونیورسٹی اس اہم موضوع سے متعلق عوام الناس بلخصوص نوجوان نسل میں بہترین انداز میں شعور بیدار کریگی۔تاکہ مل کر بہترین ماحول و فضاء کا قیام عمل میں لاسکیں۔

انہوں نے کہاکہ اس سال یونیورسٹیوں،کالجوں سمیت اسکولوں کے دو لاکھ طلبا کے ہمراہ ہر شجر دو بشر کے نعرے کے تحت بھر پور انداز میں شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔انہوں نے کہاکہ اگر شجرکاری کے تحت درختوں کو اُگانے پر توجہ نہیں دی جائے گی تو وہ دن دور نہیں ہے کہ جس طرح ہاتھوں میں پینے کے لیے پانی کی بوتلوں کو لے کر چلتے ہیں اسی انداز میں آکسیجن کی بھی بوتلوں کو لے کر چلنا ہوگا۔لہذا اس مہم کو جتناہوسکے کامیاب بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی میں جنگلات کی اہمیت کے حوالے سے فاریسٹری پروگرم شروع کرنا نہایت ہی احسن اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم۔اس شعبے سے گلگت بلتستان کے نوجوان نسل سمیت عوام میں درختوں کی اہمیت سے متعلق بیداری دلانے میں بھرپور مدد ملے گی۔

ان سے قبل قراقرم یونیورسٹی شعبہ فارسٹری کے ہیڈ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے فارسٹری کی ترقی کے لیے اٹھائی جانے والی اقدمات سمیت دیگر امور سے متعلق آگاہ کیااور پروگرام میں شرکت کرنے والے معز ز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان سے قبل تقریب سے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے صفدر خان اور کنزرویٹر خادم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فاریسٹ کی شرح نہایت کم سطح پر پہنچی ہے۔ اس کو بڑھانے کے لئے ا س مہم کومز ید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے محکمہ فارسٹ گلگت بلتستان اقدامات اٹھارہاہے۔اس حوالے سے KIU ہمارے سے تعاون کرنے سمیت نوجوان نسل میں آگاہی دلانے میں بھرپور کردار ادا کررہاہے۔اس مہم سے گلگت بلتستان کے دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شعور ملے گا اوروہ احساس زمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالینگے۔تقریب کے آخر میں نجی اسکولوں کے بچوں نے تقاریر، ملی نغموں کے ذریعے شجرکاری کی اہمیت کو اُجاگر کیاجسے شرکاء نے خوب پسند کیااوربھرپور داددیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button