پروفیسرز ایسوسی ایشن نے 24 فروری کو وزیر اعلی ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا
گلگت( پ ر) پروفیسر ایسوسی ایشن اور کالجز کے فیکلٹی ممبران کی ایک اہم میٹنگ آج اتوار کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں یہ چند امور اتفاق رائے سے طے کیے گئے.
24 فروری کو تمام کالجز کی کے فیکلٹی ممبران دوپہر ایک بجے گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج سے سی ایم ہاوس تک احتجاجی ریلی کریں گے جس میں تمام فیکلٹی ممبران شامل ہونگے
میٹنگ میں یہ بھی طے پایا گیا کہ جب تک مطالبات حل نہیں ہوتے روزانہ سی ایم ہاوس کے سامنے دھرنا ہوگا.اور سی ایم ہاوس کے سامنے پریس کانفرنس ہوگی جس میں گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے. فیکلٹی ممبران اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھاتے ہوئے ہونگے اور صدر ارشاد احمد نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام ساتھی اپنے ساتھ پلے کارڈ بھی لائے جن پر مطالبات مرقوم ہوں.
پروفیسر ایسوسی ایشن اور فیکلٹی ممبران نے غم و غصہ کا اظہار کیا کہ ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ اور سکریٹریٹ مسلسل پروفیسروں کو ٹرخارہے ہیں. اور وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان کے ڈائریکشن کو بھی خاطر میں نہیں لاتے. پروفیسروں نے تمام ایشوز کو حل نہ ہونے کا ذمہ دار بیوروکریسی کو ٹھہرایا.