اہم ترین

گلگت بلتستان کو وفاقی ملازمتوں‌میں‌ایک فیصد حصہ دینا نامناسب اور غیر منصفانہ ہے، سپیکر کا وزیر اعظم کے نام مراسلہ

گلگت: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے وزیر اعظم کے نام تحریر شدہ ایک خط میں گلگت بلتستان کے باشندوں لئے وفاقی سروسز میں ایک فیصد حصہ مختص کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

حال ہی میں وفاقی حکومت نے سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کے مشترکہ کوٹے (تین فیصد) کو الگ کرتے ہوے گلگت بلتستان کے لئے ایک فیصد، جبکہ فاٹا، جسے خیبر پختونخواہ میں ضم کیا گیا ہے، کے لئے دو فیصد کوٹا مختص کیا تھا۔ وفاقی حکومت کے مطابق کوٹے کی تقسیم آبادی کے تناسب کے مطابق کی گئی ہے۔

تاہم سپیکر فدا محمد ناشاد نے اپنے مراسلے میں  اس فیصلے کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔ اور اس بات پر بھی اعتراض اُٹھایا ہے کہ اس نئے کوٹۓ کا اطلاق 2019 میں امتحان پاس کرنے والوں پر بھی ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  2019 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والوں کو 2019 کے دوران نافذ قواعد و ضوابط کے تحت کوٹہ فراھم کیا جائے۔

سپیکر نے ساتھ ہی یہ بھی اپیل کی ھے کہ ایک فیصد کوٹے کے خلاف نوجوانوں اور عوامی حلقے شدید تشویش کا اظہار کر رھے ہیں لہاذا گلگت بلتستان کے لئے بھی 3 فیصد کوٹہ رکھا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے اس عوامی تشویش کا ازالہ ہو سکے جو گزشتہ 72 سالوں میں آیئنی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، جو ملک کے نیک شگون نہیں ہے۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button