معیشت

کاڈو کے زیر اہتمام ہنزہ میں سیمینار کا انعقاد، قیمتی پتھروں کی صںعت کو مزید ترقی دینے کے عزم کا اظہار

ہنزہ (اجلال حسین) قراقرم ایریاز ڈویلپمنٹ آرگنازیشن KADO نے  یو ایس ایڈ کے تعااون سے ہنزہ میں قیمتی پتھروں کی صنعت کو درپیش مسائل اور ترقی کے مواقع کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔  سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کاڈو کو نو تعینات سی ای او مہناز پروین نے کہا کہ کاڈو نے علاقے کی معاشی ترقی میں جیمز اور مائننگ کی صنعت کو ترقی دے کر بڑا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے بالخصوص اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاڈو حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی مدد سے اس شعبے کو مزید ترقی دینے کے لئے کوشاں ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اسسٹنٹ مینیجر آئمہ نے کہا کہ TDAPکاڈو اور یوایس ایڈ ملکر مختلف شعبوں میں مزید تربیت دینے کے ساتھ ملکی و غیر ملکی سطح پر ہونے والے نمائشی میلوں میں مقامی مصنوعات کو متعارف کرانے مں کردار ادا کریں گے۔ ۔سیمنار کے دوران جیمز اینڈ کٹنگ کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین اور بزنس کمیوٹنی کے افراد نے کاڈو اور متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل کے لئے اپنی مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ شعبے سے متعلق مختلف افراد نے اہم تجاویز بھی دیں۔ اس دوران دستکاری کے نمونے کی نمائش بھی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button