بلاگز

وہ نعمتیں جن کا اکثر ہم  شکر ادا نہیں کرتے ہیں

1.   ضرورت کے وقت کیچن اور واش روم میں پانی میسر ہے،  واٹر ٹیپ کھولنے سے پانی فوراً ٹپکتا ہے تو شکر بجا لانا چاہیے ، تیس  فیصد پاکستانیوں کو بالخصوص سندھ / کراچی، جنوبی پنجاب، کے پی کے بعض علاقوں   اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں  لوگ پانی کے بوند بوند کیلے ترستے ہیں / نلکے سے پانی آنا ایک خواب بن چکا ہے۔
2.   آپ کے بچے صبح سکول جاتے ہیں اور والدین کو  ان کے تحفظ کے حوالے سے  کوئی خاص  فکر لاحق نہیں ہے تو شکر بجا لانا چاہیے۔ کتنی مائیں اپنی لخت جگر کھو بیٹھی ہیں اور باقی مائیں بچے سکول سے واپس آنے تک  نہایت ہی کرب سے  وقت گزارتی ہیں۔
3.   رات کو آپ نے گاڈی / موٹر سائیکل اپنے گھر کے باہر کھڑی کرتے ہیں اور صبح صحیح حالت میں پاتے ہیں تو تب بھی شکر ادا کرنا چاہئے۔ بڑے شہروں میں  گاڑی/ کار وغیرہ کا گھر کے باہر سے / پارکنگ سے غائب ہونا معمول بن چکا ہے۔
4.   اگر آپ کا پورا خاندان صحت مند ہے ، کوئی خاص بڑی بیماری لاحق نہیں ہے, چھوٹے موٹے موسمی بیماریاں گھریلو ٹوٹکے اور پیراسٹامول وغیرہ  سے ٹھیک ہوجاتی ہیں تو آپ 22 کروڑ کی ابادی میں میری طرح ان  10 فیصد خوش قسمت پاکستانیوں میں شامل ہیں جو ان بیماریوں سے محفوظ ہیں۔ شکر ادا کیجے گا۔
5.   اگر خدا خواستہ آپ بیمار ہیں لیکن علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہیں تو پھر بھی اللہ کا شکر ادا کیجے ۔ بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو  صحت کی بنیادی سہولیات بھی  میسر نہیں ہیں۔
6.   جن کے گھروں میں بزرگ والدین حیات ہیں ، تپتی گرمی میں سایہ دار درخت کی طرح آپ اور بچوں کیلے پیار و شفقت کا چھاؤں فراہم کرتے ہیں، بن معاوضہ آپ کے بچوں کی تربیت کرتے ہیں اور بعض والدین اپنی عمر بھی کی کمائی سے آپ اور خاندان کی مالی معاونت بھی کرتے ہیں تو شکر بجا لانا ہر گز نہ بھولیے گا۔
            آپ چند ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں جن پر اللہ کی خاص مہربانی ہے۔  بزرگ والدین کی دعاؤں اور ان کی خدمت سے گھروں سے بلائیں ٹلتی ہیں اور برکات نازل ہوتی ہیں۔
7.   گھر میں اللہ کی دی ہوئی تمام نعمتیں ہونے کے باوجود مطمئن اور اطمینان قلب نصیب نہ ہونا یقیناً سب سے بڑی روحانی بیماری ہے۔
 جو حضرات رب کی تقسیم  پر مطمئن ہیں جو  سہولیات کی کم یابی، چھوٹی موٹی تکالیف / بیماریوں کے باوجود خوش اور رب کا شکر گزار ہیں تو بخدا آپ جیسا کوئی دوسرا نہیں ، شکر ادا کیجے۔
8.   آپ حقوقِ اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی پورا خیال رکھتے ہیں تو آپ بہت ہی عظیم انسان  ہیں۔ پاکستان جیسے ملک  میں آپ جیسے افراد ڈھونڑنے سے بھی نہیں ملتے ہیں۔ اللہ کی اس خاص مہربانی کا شکر ادا کیجے۔
9۔   آپ دکاندار / بیوپاری کرتے ہیں ۔ اشیاء  مناسب قیمت پر بیچتے ہیں ، ملاوٹ نہیں کرتے ہیں، تو آپ وقت کے ولی اللہ ہیں شکر ادا کیجے۔
10.   احکام قرآن کے عین  مطابق اگر  آپ خود کو اور خاندان کو گناہ کبیرہ سے بچاتے ہیں ( چھوٹے چھوٹے گناہ ) خود رب نے معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے، آپ اللہ کے چند برگزیدہ بندوں میں سے ہیں شکر ادا کیجے۔
11.   اگر آپ کے گھر میں حلال رزق سے تین وقت کا کھانا پکتا ہے، اگر آپ آفیسر ہیں / اچھی پوزیشن پر ہیں، اگر حلال کمائی سے گاڑی ، بنگلہ نصیب ہیں، بچوں کی سکول فیس حلال کمائی سے ادا کی جاتی ہیں،  تو شکر ادا کیجے ، آپ اللہ کے خاص بندوں میں سے ایک ہیں، ملک خداداد میں آپ جیسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
12.   آپ پاکستان کے کسی ایسے علاقے / ادارے  میں ہیں جہاں سوشل سکیورٹی میسر  ہے، جہاں آپ کی بیٹی ، بہن ، رشتہ دار ( جنھیں اللہ نے  خوبصورتی سے نوازا ہے ) معاشرتی بھیڑیوں سے محفوظ ہیں تو اللہ کا شکر ادا کیجے۔ ملک میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں غریبوں کی  ماںیں، بہنیں، بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔
13.   اگر آپ جاب کرتے ہیں ، آپ کا سینئر / باس نیک و صالح ہیں، آپ کے ساتھ ان کا برتاؤ منصفانہ اور  مناسب ہے تو شکر ادا کیجے۔ بہت سے حضرات فرعونوں کیوجہ سے، زہنی امراض،  بلڈ پریشر / ذیابیطس جیسی موذی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔
14.   اسی طرح اگر آپ سیاسی کارکن ہیں، آپ کے سالوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا جارہا ہے تو شکر ادا کیجے۔ پاکستانی سیاست میں قربانی دینے والے ایماندار کارکنوں کو عام طور پر برداشت نہیں کیا جاتا ہے بلکہ عین وقت میں ایسے نظر انداز کردیا جاتا ہے جیسے دودھ سے بال کو نکال دیا جاتا ہے۔
15.    آپ جاب کرتے ہیں، بہت قابل بھی ہیں اور تھوڑا Straight Fwd / ایماندار بھی، باوجود آپ ترقی پاتے ہیں، اپنا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو شکر ادا کیجے۔ پاکستان کے زیادہ تر اداروں میں میرٹ کا کلچر نایاب ہے۔
16.   اگر آپ ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں ، اپنی مرضی سے رہتے ہیں، جیتے ہیں ، آپ کو مناسب مذہبی ، سماجی، سیاسی آزادی حاصل ہے تو پھر بھی شکر ادا کیجے۔ اس دنیا میں  کروڑوں لوگ اذادی جیسی نعمت سے محروم ہیں جیسے کشمیر، فلسطین اور بہت سارے ممالک جہاں لوگوں کو مزہبی، سیاسی اور حق اظہار رائے کی آزادی میسر نہیں ہے۔
17.   آپ کے پاس دیگر نعمتوں کے ساتھ ساتھ ارد گرد اچھے ہمسایے بھی نصیب ہیں ، ماں باپ ، بہن ، بھائی، رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں / صلہ رحمی سے کام لیتے ہیں، اچھے , مخلص دوست بھی میسر ہیں تو بھی شکر ادا کیجے۔ بڑی دنیا رشتہ دار ، ہمسائے ، دوستوں کی وجہ سے کورٹ کچھری کا طواف کرتے رہتے ہیں۔
18.   اگر آپ اور آپ کا خاندان میری طرح  کرونا وائرس کے حوالے سے پھیلائی گئی بے جا ہیجان و جُنوں سے ابھی تک  متاثر نہیں ہوئے  ہیں تو پھر بھی شکر بجا لائیں۔ پاکستان میں سوشل میڈیا سے لیکر گلیوں ، کوچوں میں لوگوں کو   ڈرا ڈرا کر آدھا مریض بنایا گیا ہے  لیکن کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔
19.    سب سے آخر لیکن سب سے اہم۔
 عصر حاضر کے بے تحاشا مادی دباؤ کے باوجود اگر آپ اپنے لیے کچھ لمحات نکالنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، رات کی تنہائی میں یا صبح نور کے وقت اپنے رب سے سرگوشی کرتے ہیں / زکر کرتے ہیں، یقین کیجیے آپ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہیں ، شکر کیجے ۔
              المختصر اللہ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں کا احساس اور شکر بجا لاتے ہوئے زندگی گزاریں۔ تاکہ اللہ آپ کو اور بھی نعمتیں عطا فرمائے آمین۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button