خبریں

سبکدوش ہونے والے ڈی ایس پی شگر کے اعزاز میں‌ الوداعی تقریب منعقد

شگر(عابدشگری)ڈی اسی پی شگر سید جعفر شاہ اپنے فرائض منصبی مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے۔ان کی اعزاز میں ایس پی آفس شگر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کہ محکمہ پولیس نے جس عزت افزائی ہوئی وہ لمحہ ناقابل فراموش ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے پوری زندگی فرائض منصبی ایمانداری کیساتھ کی ۔اور محکمہ کے ساتھیوں نے جو عزت اور پیار دیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دوران ڈیوٹی کبھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی کوئی کام نہیں کیا جس کا پشیمان ہو۔ہمیشہ فرائض کو اداکرنے کیلئے کوشش کی اور قانون اور اصولوں کو ترجیح دی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایس پی شگر ضیاء اللہ نے کہا کہ سید جعفر شاہ صاحب ایک نہایت منجھے ہوئے قابل ،فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہے۔ جنہوں نے کبھی اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی نہیں ۔اور جو بھی ٹارگٹ یا ٹاسک دیا انہیں وقت سے قبل انجام دی۔محکمہ کو ایسے آفیسر پر ہمیشہ فخر رہے گا۔اور ان کی کمی کو محسوس کرتے رہیں گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button