نگر (بیورو رپورٹ)عوامی پولو گراٶنڈ چھلت تجاوزات کی زدمیں، عوام اور نگر پولو ایسو سی ایشن کا ڈی سی نگر محمد شاہ رخ چیمہ سے تجاوزکنندگان کے خلاف فی الفور قانونی کارواٸی کا مطالبہ۔نگرپولو ایسو سی ایشن کے صدر مرزا حسین منوا اور مرکزی تنظیم دیہہ چھلت بالا کے صدر قمرعباس کا ڈپٹی کمشنر نگر کو فوری کارواٸی کے لٸے تحریری درخواست۔ تفصیلات کے مطابق قدیم عوامی پولو گراٶنڈ چھلت بالا کے چاروں اطراف تجاوزات کےخلاف علاقے کی عوام ، نگر پولو ایسوسی ایشن اور مرکزی تنظیم دیہہ چھلت بالا کی کابینہ نےڈپٹی کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چھلت بالا ٹاٶن میں قدیم عوامی پولو گراٶنڈ کے علاوہ نوجوانوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں اور دیگر روایتی تہواروں کے انعقاد کے لٸے کوٸی اور عوامی جگہ مختص نہیں ہے۔ ارضیات کی قیمتںیں نہایت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے پولو گراٶنڈ سے متصل زمین مالکان میں سے کچھ افراد نے غیر قانونی اور علاقے کی روایات کے برعکس پولو گراٶنڈ کی زمین میں تجاوزات جاری رکھی ہوٸی ہیں ۔ نگر پولو ایسو سی ایشن کےکابینہ اور مرکزی تنظیم دیہہ چھلت بالا کے درمیان ایک اہم ہنگامی نشست ہوٸی جس کےبعد طے کیا گیا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارواٸی اورقدیم عوامی پولو گراٶنڈ چھلت بالاکے گرد تجاوزات خاتمے کے بعد چاردیواری تعمیر کرکے ڈپٹی کمشنر نگر سے کارواٸی کے لٸے درخواست پیش کی جاٸے ۔ نگر پولو ایسو ای ایشن کے صدر مرزاحسین منوا اور مرکزی تنظیم دیہہ چھلت بالا ٹاٶن کے صدر قمر عباس نے بتایاکہ علاقے کے اکابرین و عماٸدین سے طویل سیر حاصل گفتگو اور مشاورت کے بعدان سے مکمل اعتماد میں لیا گیا جسکے بعد طے کیا گیا کہ تجاوز کندگان کی تجاوزات خاتمے کے لٸے قانونی مدد حاصل کر لی جاٸے گی۔ اس سلسلے میں کارواٸی کے لٸے ڈپٹی کمشنر نگر سے ہنگامی ملاقات کی ہے اور کارواٸی کے لٸے درخواست بھی پیش کی گٸی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عدالت نے چند برس قبل یہ فیصلہ دے دیا ہے کہ عوامی مفاد میں اس گراٶنڈ پر ہر طرح کےمقدمات ختم کٸے جاٸیں اور اس گراٶنڈ کو اپنی تاریخی حیثیت و ہیٸت میں محفوظ رکھا جاٸے۔ لیکن عدالت کے فیصلے کے باوجود پولو گراٶنڈ کے اطراف میں مقیم چند لوگوں نے اپنی من مرضی کر کے کہیں پولو گراٶنڈ کی طرف سے اپنے صحن کے لٸے بڑے دروازے اور راہداریاں رکھی ہوٕٸی ہیں تو کہیں گارا مٹی ملبہ اور پتھر ڈمپ کر دیا گیاہے اور کہیں پولو گراٶنڈ کی تاریخی دیوار گرا کر ضرورت کی تعمیرات کی ہیں اس صورتحال کے پیش نظرعوام الناس نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرتجاوزات کنندگان کے خلاف کارواٸی نہ کی گٸی تو ہمارے بچوں نوجوانوں اور عوام الناس کے لٸےعید تہواروں میں منعقد ہونے والی روایتی سرگر میاں جگہ نہ ملنےکے سبب مانند پڑھ سکتی ہیں۔ لہٰذا ڈپٹی کمشنر نگر محمد شارخ چیمہ سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری قانونی کارواٸی کریں اور عوامی پولو گراٶنڈ کو تراریخی نقشے کے مطابق بحال رکھنے کے لٸے خصوصی اقدامات کریں
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔