متفرق

زائرین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے نیٹکو نے پندرہ بسیں مختص کی ہیں، اعلامیہ

گگت ( پریس ریلیز) گلگت بلتستان میں ہنگامی صورتحال اور بحالی کی سرگرمیوں میں نیٹکو نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔گلگت بلتستان کا یہ قومی اثاثہ اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو بروقت سفری سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔زائرین اور طلبا کو ہنگامی بنیادوں پر سفری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نیٹکو نے اضافی سفری گاڑیوں کا بندوبست کر لیا ہے۔اس سلسلے میں زائرین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے نیٹکو نے پندرہ بسیں مختص کی ہیں۔جبکہ طلبا و طالبات کے لئے ہر روز دو یا تین نئی اضافی بسیں لگا دی گئی ہیں۔ابتدائی طور پر 330زائرین کو نیٹکو کی سفری گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا ہے جبکہ 194زائرین تفتان سے روانہ ہوں گے ان کی ٹرانسپورٹیشن کی ذمہ داری بھی نیٹکو کے پاس ہے۔

ان خیالات کا اظہار ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حالات کے باوجود نیٹکو صوبائی حکومت کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر اپنی روزمرہ سروس کے علاوہ دو یا تین بسیں طلبا اور دیگر مسافروں کے لئے مختص کر رہا ہے۔تاکہ پنڈی اسلام آباد میں پھنسے ہوئے طلبا اور عوام اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔واضح رہے کہ اس مد میں نیٹکو کوئی اضافی کرایہ یا منافع وصول نہیں کر رہا ہے۔گلگت بلتستان کا یہ قومی ادارہ ایسے ہنگامی صورتحال میں اپنے لوگوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کر رہا ہے۔اب تک اپنی روزمرہ سروس کے علاوہ نیٹکو پنڈی اسلام آباد میں پھنسے ہوئے سینکڑوں طلبا و طالبات کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا چکا ہے۔اس حوالے سے محکمہ ایکسائز گلگت بلتستان کا خصوصی تعاون بھی حاصل رہا کہ یسے ہنگامی صورتحال میں عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے روٹ پرمٹ میں چھوٹ دی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے۔اس ہنگامی صورتحال میں نیٹکو انتظامیہ منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی ہدایات پر پنڈی اسلام آباد میں رات دن اپنی خدمات پوری تندہی کے ساتھ سرانجام دے رہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button