اہم ترین

عوامی ورکرز پارٹی نے حفاظتی سامان نگر کے عمائدین کے حوالے کر دی

ہنزہ:  عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان، نیشنل اسٹو ڈینٹس فیڈریشن گلگت بلتستان اور پروگریسیو یوتھ فرنٹ کے ایک وفد نے بروز ہفتہ 11 اپریل کو اے. ڈبلیو. پی کے سینئر رہنماء ظہور الٰہی کی قیادت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع نگر کا دورہ کیا اور وہاں کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.

 انھوں نے عوامی ورکرز پارٹی کے اسیر رہنماء بابا جان کی ہدایت پر ضروری طبی آلات اور حفاظتی امدادی سامان غلمیت نگر میں کوآرڈینیشن کمیٹی کے حوالے کئے۔ وفد میں کامریڈ ناصر، طارق عزیز، این ایس ایف کے رہنماء رحیم خان اور پی وائی ایف کے امین خان شامل تھے.

 نگر کے عمائدین جن میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کےرکن جاوید حسین، رضوان علی ، انجمن امامیہ نگر کے صدر ڈاکٹر مستان، گلگت ضلع کونسل کے سابق چیئر مین قلب علی اور دیگر شامل تھے ، نے عوامی ورکرز پارٹی، پی وائی ایف اور این ایس ایف کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔

 انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس عالمی وباء کو نگرو ہنزہ اور گلگت بلتستان کے عوام متحد ہو کر شکست دے سکتے ہیں۔

 اس موقع پر اے ڈبلیو پی کے رہنماء ظہور الٰہی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس مشکل گھڑی میں نگر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دونوں ضلعوں کے عوام ایک ہی جغرافیائی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں جڑےہوئے ہیں اسلئے ہمارا دکھ سکھ ایک ہے ۔ اس موقع پر ہمیں ایک ساتھ کھڑے رہنا چاہئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button