Apr 21, 2020 پامیر ٹائمز عوامی مسائل Comments Off on اشکومن: احساس پروگرام کے تحت نقد رقم حاصل کرنیوالوں میں پیشن یافتہ اور برسرروزگار افراد شامل، اصل حقدار محروم
اشکومن(کریم رانجھا) ؔاحساس کفالت پروگرام کے تحت تحصیل اشکومن میں رقوم کی فراہمی جاری،رقوم حاصل کرنے والوں میں بیشتر تعداد پنشن یافتہ،برسر روزگار افراد پر مشتمل،اصل حقدار محروم رہ گئے،مقامی انتظامیہ کی مدد سے مرتب کئے گئے مستحقین کی فہرست نظر انداز،8171 پر مسیج بھیجنے والے غیر مستحق افراد بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے۔تحصیل اشکومن میں احساس کفالت پروگرام کے لئے تحصیل آفس اشکومن کو چھ سو فارم مہیا کئے گئے تھے،مقامی انتظامیہ نے مسجد کے امام اور جماعت خانے کے موکھی کی مدد سے اصل مستحقین کی نشاندہی کرکے متعلقہ محکمے کو بھیجے گئے تھے لیکن ان مستحقین کو تاحال رقم فراہم نہیں کی جارہی جبکہ 8171پر مسیج بھیجنے والے سینکڑوں غیر مستحق افراد کو رقوم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں سے اکثریت پنشن یافتہ حضرات کی ہے،اس کے علاوہ بعض ایسے افرا بھی مستفید ہو رہے ہیں جن کی مالی حالت کافی مستحکم ہے۔علاقے کے بیشتر غریب، مستحق اور بیوہ خواتین اس رقم سے محروم ہیں۔مزید برآں فنگر پرنٹ کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد امداد سے محروم رہ گئے ہیں۔علاقے کے سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل آفس کی مرتب کردہ فہرست کے مطابق مستحقین کو امدادی رقم فراہم کیا جائے۔
Aug 04, 2022 Comments Off on ” افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ”
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
May 19, 2022 Comments Off on ہنزہ:گنش، گریلت میںباغات اور کھیتوںپر کیڑوں کاحملہ، پھلدار درخت بُری طرحمتاثر
Apr 15, 2022 Comments Off on وادی ایون چترال میں واقع قدیم مسجد حکام کی توجہ کا طلب
Sep 09, 2020 Comments Off on نادرا کا دفتر انتظار گاہ میں تبدیل، سکندر آباد نگر کے مکین ذہنی اذیت میں مبتلا
Sep 07, 2020 Comments Off on چلاس: عارضی ملازمین کا عدم مستقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم