عوامی مسائل

مذہبی رسومات پرپابندی آئین و قانون کے منافی ہے، گرفتار علماء و طلبہ کو فی الفور رہا کیا جائے، امبر حسین ایڈووکیٹ

گلگت بلتستان (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم حسینؓ کے انعقاد پرپابندی اور بلاجواز علماء و طلبہ کی گرفتاریاں یزیدی عمل و سوچ کی عکاسی کرتا ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء محاذ پاکستان ویمن ونگ کی کنوینیر اور پاکستان پیپلز پارٹی ویمن کی رہنماء امبر حسین ایڈوکیٹ نے متحدہ علماء محاذ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں علماء مشائخ کے ہمراہ ہنگامی احتجاجی اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی آئین میں تمام مذہب و مسالک کو پور ی آزادی ہے کے وہ اپنی مذہبی رسومات کو آزادانہ طور پر ادا کر سکتے ہیں ۔مگر حالیہ میں گلگت بلتستان کی یونیورسٹیوں میں یوم حسینؓ منانے پر پابندی اور علامہ نیر عباس مصطفوی ،علامہ آغا مرزا علی جیسے معززعلماء وطلباء کی گرفتاریاں آئین و قانون کے منافی ہے۔امام حسین ؑ کی سیرت نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔جس طرح چودہ سو سال پہلے یزیدی حکمراں افکار حسینیؑ کو دبانے میں ناکام ہوئے اسی طرح نواز حکومت کا یزیدی طرز عمل امام حسین ؑ و کربلا کے آفاقی پیغام کونہیں دبا سکتا ۔

امبر حسین نے حکومت وقت سے گرفتار علماء و طلبہ کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پرمتحدہ علماء محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے کہا کہ بزرگ عالم دین مفسر القران اور معروف سماجی رہنماء آغا شیخ محسن علی نجفی جیسے معزز شخص کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں آغا شیخ محسن نجفی کے سماجی اکاؤنٹس کو فوری بحال کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان میں فلاحی کاموں میں رکاوٹ درپیش نہ آسکے۔

اجلاس میں متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و سیکریٹر ی جنرل مولانا امین انصاری ،چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی ،علامہ سجاد شبیر رضوی،مولانا منظر الحق تھانوی ،علامہ علی کرار نقوی و دیگر بھی موجود تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button