Apr 23, 2020 پامیر ٹائمز تعلیم Comments Off on قراقرم یونیورسٹی میں ہائیرایجوکیشن کی آن لائن ایجوکیشن پالیسی سے متعلق وائس چانسلر کے زیر صدارت اہم اجلاس
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر مرتب کردہ آن لائن ایجوکیشن پالیسی سے متعلق اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں ایچ ای سی کی جانب سے پاکستان بھر کی جامعات کے لیے وضع کردہ آن لائن ایجوکیشن پالیسی،آن لائن ٹیچنگ،لرننگ و اسسمنٹ سے متعلق پالیسی اور ایس او پیز سمیت دیگر اہم امور کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔وائس چانسلر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔جس میں ڈینز،شعبہ جاتی سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق وائس چانسلر نے شعبہ جاتی ہیڈز کو تاکید کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کی جانب سے تیاد کردہ لرننگ منیجمنٹ سسٹم میں تمام فیکلٹی کی جانب سے کم از کم ایک کورس کے مواد کو اپ لوڈ کرنے کو یقینی بنائیں۔تاکہ ٹرائل بیس پر شروع کی جانے والی ایل ایم ایس سسٹم کا ٹیسٹنگ کامیابی کے ساتھ چل سکے۔اور ہمیں آئندہ کے لیے بہترین پالیسی مرتب کرنے میں آسانی ہوسکے۔وائس چانسلر نے کہا کہ لرننگ منیجمنٹ سسٹم کو ٹرائل بیس پر مئی تک چلائینگے تاکہ اس ٹیسٹنگ کے ذریعے یونیورسٹی ایل ایم ایس سسٹم کو بہتر بنایاجاسکے اور مستقبل قریب میں لرننگ منیجمنٹ سسٹم کورسمی تعلیمی عمل کا حصہ بنانے میں آسانی ہو۔لہذا تمام ڈینز،شعبہ جاتی ہیڈز اور فیکلٹی ایل ایم ایس سسٹم میں اپنے متعلقہ مضامین سے متعلق تمام لیکچر ز اور دیگر ضروری مواد کو اپ لوڈ کریں۔تاکہ طلبہ وطالبات گھر بیٹھے باآسانی اپنی تعلیم و تحقیقی عمل کے سلسلے کو جاری رکھ سکیں۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 15, 2022 Comments Off on معیاری تعلیم کے لئے تنوع، تجس اور خود شناسی بنیادی عناصر ہیں۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی
Jun 19, 2022 Comments Off on اپر چترال میں AKESP کے جدید طرز کے تین آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا
May 28, 2022 Comments Off on شگر:طالبات کی کمپیوٹر تعلیم میںدلچسپی خوش آئند، سکالر شپ دینے کا اعلان
May 17, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان کے کالجز میں بی ایس پروگرامز کو فعال اور بااختیار بنانے پر اتفاق رائے ۔ رپورٹ
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم